Author: admin

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوچکا ہے، ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں دونوں فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ جس کے بعد ایک اور مشاورتی دور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان آج اہم مذاکرات میں گورنر سندھ کے عہدے پر اصرار کرے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے…

Read More

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے۔جسٹس وقار نے ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا ان کو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا، جس پر عدالت کو بتایا…

Read More

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

Read More

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ملتان سلطانز نے اولی اسٹون کی جگہ شاہنواز دہانی اور لاہور قلندرز نے سلمان فیاض کی جگہ جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں…

Read More

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے۔ جسٹس وقار نے ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا ان کو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا، جس پر عدالت کو…

Read More

امریکا اور یورپ کی رصد گاہوں سے وابستہ ماہرین نے بتایا ہے کہ نظامِ شمسی سے باہر دو بڑے سیاروں کا تصادم ہوا ہے۔ اس تصادم کے نتیجے میں دونوں سیارے مکمل طور پر پگھل گئے۔ اس کے نتیجے میں گیس کا بہت بڑا بادل پیدا ہوا۔ دونوں سیاروں کا مرکزی حصہ برقرار ہے اور گیس کے بادل میں چھپا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بہت پہلے کا ہے جو ریکارڈ اب ہوا ہے۔ دونوں سیاروں کے تصادم کے نتیجے میں جو روشنی پیدا ہوئی وہ ہزار دن برقرار رہی۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ دونوں…

Read More

اسلام آباد: قادیانیوں کے ترجمہ قرآن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس پانچ مارچ کو طلب کرلیا۔ نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سپریم کورٹ کے فیصلے کا اسلامی تعلیمات و آئین و قانون کی روشنی میں جائزہ لے گی۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے دو پہلو وکلا سے سامنے آرہے ہیں اور وکلا کے کسی متفقہ نکتے پر پہنچنے سے قبل کوئی…

Read More

اسلام آباد: تیرہ سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے جب کہ پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔ مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوئی تیرہ جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں، مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش…

Read More

لاہور: گورنر پنجاب کے لیے احمد محمود، قمر زماں کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام سامنے آگئے جن پر غور کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاہدے سامنے آنے لگے، گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں، شراکت اقتدار کا فارمولا طے پانے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن 15 روز میں کروائے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اُن کے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن کی ٹیم نے اداکارہ کے نام سے منسوب جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو تلاش کرلیا ہے جو ودیا بالن کا نام استعمال کرکے لوگوں کو بالی ووڈ میں ملازمتوں کا جھانسہ دیتا تھا اور بدلے میں لوگوں سے پیسے بھی بٹورتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس شخص نے ودیا بالن کے نام سے ناصرف انسٹاگرام بلکہ جی میل اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا تھا اور…

Read More

واشنگٹن: یوٹیوب پر والدین کو بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے بارے میں مشورے دینے والی امریکی یوٹیوبر روبی فرینک اور ان کی ساتھی کو اپنے بچوں پر تشدد اور بدسلوکی پر 30، 30 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبرز 41 سالہ کو گزشتہ برس ستمبر میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب روبی فرینک کا 12 سالہ بیٹا شدید بھوک کی حالت میں جوڈی البرنٹ کے گھر سے کسی طرح نکل کر ہمسائے کے یہاں پہنچا اور کھانے کو کچھ مانگا تھا۔ ہمسائیوں کی شکایت پر…

Read More

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں پر ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ بہت اچھا الیکشن کروایا گیا آپ لوگوں نے، پوری دنیا میں واہ واہ ہورہی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ انٹرنیٹ بند کردیتے ہیں، آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا۔ آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن…

Read More