- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں…
کراچی: سابق وزیر فیصل واوڈا نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’’میاں صاحب گھبرانا نہیں۔۔۔ قدم بڑھائیں کوئی آپ کے ساتھ نہیں‘‘۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے کہا کہ گھںٹوں کی ایڈیٹنگ کے بعد پہلی ریکارڈ تقریرکی اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب بزدار 2 مریم نواز نے پاکستان کو مسائل سےنکالنے کے لیے پہلا اعلان کیا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ (پہلا اعلان) پنجاب پینڈا سروس (ڈیلیوری سروس) جس سے مُردوں کے سرٹیفکیٹ طلاق کے سرٹیفکیٹ اور پیدائش کے سرٹیفکیٹ گھر گھر پہنچائے جائیں گے۔ سابق وزیر نے اپنی…
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معجزہ ہوگیا مخلوط حکومت بن گئی لیکن حکومت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونے دو یا دو سال ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے اور دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے جبکہ بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے، آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، 24 ارب ڈالر آپ نے…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان آج مشاورتی اجلاس ہوا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ترجمان نے لیگ نے مزید کہا کہ مشاورتی اجلاس کے شرکا نے خاص طور پر صوبہ بلوچستان کو درپیش چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ میں ایک مضبوط جمہوری حکومت کو وقت کی ضرورت…
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پرہم بات کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے اور آزادی اظہار کو محدود کرنے پر…
ملتان: پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد…
سعودی عرب کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مشہور عالمی فٹبالرز بھی سعودی رنگ میں رنگ گئے، سعودی عرب کے اس خاص دن کے موقع پر ورلڈ کلاس فٹبالرز بھی سعودی ترانہ گنگنانے لگے۔ سعودی عرب میں 22 فروری کو یوم تاسیس کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس خاص دن کو منانے کے لیے جہاں تعلیمی اداروں سمیت سرکاری اور نجی اداروں میں جوش ولولہ پایا جا رہا ہے وہیں فٹبال کلبز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یوم تاسیس پر الہلال اور الاتحاد فٹبال کلبس کی جانب سے بھی اس خاص دن پر…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں 8 فروری کو منعقد ہوئے عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف چلائی گئی مذموم مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تحقیقات کے حوالے سے کہا گیا کہ جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات…
کوئٹہ: پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو اسپیکر اور سینیئر وزیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کو شراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینیئر وزیر دیا جائے گا۔ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی جس میں ارکان سے وزارت اعلیٰ کے لیے 3مخلتف ناموں پر تجاویز بھی مانگیں۔
لاہور: پنجاب کی پہلی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے لیے 16 ماہ کی حکومت میں مشکل فیصلوں کے بعد یہ انتخابات مشکل تھے لیکن عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ جاتی امرا لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین کو خوش آمدید کہتی ہوں اور کامیابی حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچنے پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ(ن) کو صوبائی اسمبلی میں بڑی اکثریت ملی ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد صوبائی اسمبلی میں…
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دینے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصان بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل دستور کی مکمل بالادستی اور جمہوری اقدار و روایات کے ازحد احترام سے جڑا ہے، دستورِمملکت اقتدار و اختیار کی ملکیّت عوام کو سونپتا ہے جو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے یہ اختیار بروئے کار لاتے ہیں، ریاست اور عوام…
کراچی: عام انتخابات کے بعد حکومت سازی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین مذاکرات ہونے کے بعد اب سندھ میں ایک نیا سیاسی اتحاد جنم لے رہا ہے جس کے تحت جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں…
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے عظمیٰ بخاری کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم…
