Author: admin

لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے نگراں پنجاب حکومت سمیت فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگراں حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔…

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشپ44 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے 100 انڈیکس 61 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے 10 منٹوں میں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتے ہوئے 61 ہزار 400 پوائنٹس ہو گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1094 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 61559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ٹریڈنگ کےاختتام پر انڈیکس میں…

Read More

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس…

Read More

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی…

Read More

مسلم لیگ ن بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے میر صادق عمرانی، نواب ثنا اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق بلوچستان میں گورنر کی نامزدگی کیلئے صوبے میں پرانے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دو روز قبل پیپلز پارٹی کےساتھ حکومت سازی میں اتفاق کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ ن لیگ سندھ اور پنجاب میں گورنرشپ لے گی۔ ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے حتمی نام آئندہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے…

Read More

گووا: معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں منعقد ہوئی جہاں اس جوڑی کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔ راکول پریت سنگھ نے اپنی شادی کے دن ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اداکار جیکی بھنگنانی نے بھی دلہن کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی پہنی۔ جیکی بھنگنانی اور راکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا…

Read More

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی مقررہ وقت 3 دن کے اندر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز، قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام…

Read More

دنیاپور میں بستی ملوک روڈ پر تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے شہر دنیاپور میں بستی ملوک روڈ پر 69 موڑ کے قریب ہاٸی ایس وین توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ عقب سے جا ٹکراٸی، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، زخمیوں میں 8 خواتین اور 4 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال…

Read More

پاکستان سپُر لیگ سیزن 9 میں جہاں کھلاڑی کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے فاٹ بالر محمد عامر بابر اعظم کا نام لینے پر چونک گئے، وہ ایک ویڈیو انٹرویو کے لیے موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو میں شعیب ملک کھلاڑیوں کا انٹرویو لے رہے تھے، اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر موجود تھے۔ لاہور قلندرز کی نمائندگی شاہین شاہ آفریدی، جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ترجمانی محمد عامر کر رہے تھے۔ شعیب ملک کی جانب سے دونوں سے سوال کیے گئے کہ بھارتی سابق کپتان…

Read More

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا 14 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ 28 فروری تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے اور جلسے ہوں گے۔ عام انتخابات کے بعد انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) گزشتہ 13 دنوں سے چمن کے حلقے پی بی 51 کے نتائج میں مبینہ رد و بدل پر سراپا احتجاج ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی بی 51 کے نتائج فارم 45 کے…

Read More

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام اسکولز اور کالجز کو آگاہ کرے۔ تحریری حکم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نے پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم…

Read More

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل ایک موقع پر معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی پر کولڈ ڈرنک الٹ دی تھی، کیونکہ وہ اداکارہ کے والد کے خلاف بات کر رہی تھی، انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ والد کے خلاف غلط زبان برداشت نہیں کر سکتیں۔ معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل گزشتہ سالوں کینسر کو شکست دینے کے حوالے سے بھی سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے کالج کے زمانے کا واقعہ سنایا جب وہ ایک سیاسی شخصیت کی بیٹی سے الجھ پڑی تھیں۔ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی…

Read More

بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا نے گزشتہ ماہ ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو نشانہ بنانے والے حالیہ بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ رام مندر کی عظیم الشان افتتاحی تقریب کی صدارت وزیر اعظم مودی نے کی اور اس میں متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ’میں نے وہاں کوئی کسان نہیں دیکھا۔ ایک بھی مزدور نظر نہیں آیا اور نہ ہی ایک چھوٹا دکاندار نظر آیا۔ لیکن سبھی ارب پتی نظر آئے ۔ سونا…

Read More