Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

دستور اور جمہوریت سے بےنیاز ہوکر نظمِ ریاست چلانے پر ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا، بیرسٹر گوہر

By adminفروری 21, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے  فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دینے  کا مطالبہ کردیا۔ 

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین  تحریک انصان بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل دستور کی مکمل بالادستی اور جمہوری اقدار و روایات کے ازحد احترام سے جڑا ہے، دستورِمملکت اقتدار و اختیار کی ملکیّت عوام کو سونپتا ہے جو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے یہ اختیار بروئے کار لاتے ہیں، ریاست اور عوام کے مابین اس مقدس رشتے کو نیچا دکھا کر بطور ریاست ہمارے لیے کسی بھی خیر کی توقع عبث ہے۔

تاریخ گواہ ہے جب بھی دستور اور جمہوریت سے بےنیاز ہوکر نظمِ ریاست چلانے کی کوشش کی گئی، ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا اور حادثات نے ہماری دہلیز پر دستک دی، آج بطور ریاست ہم جس مقام پر کھڑے ہیں وہ ہم سے نہایت سنجیدگی اور ہوش مندی کا متقاضی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے، من گھڑت اور جعلی مقدمات میں جیل میں ناحق قید کیا گیا،تحریک انصاف سے بلّے کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی اور قدم قدم پر آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کو سونپے گئے واضح اور فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ پر کھلی نقب زنی ہر لحاظ سے عوام کے ووٹوں کی بے حرمتی اور دستور و جمہوریت کی پامالی کے مترادف اور پاکستان کے مفاد سے متصادم  ہے۔

الیکشن کمیشن کی قابلِ مذمت سہولت کاری سے انتخابی نتائج میں مجرمانہ ردّ و بدل کے ذریعے عوام کی منتخب اکثریت کو جبراً اقلیّت میں بدلنے کا اقدام پر لحاظ سے تباہی کا نسخہ  ہے۔

بیرسٹر گوہرخان نے  نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام کے جائز مینڈیٹ کو غیر قانونی طور پر عوام کے مسترد شدہ سیاسی گروہوں میں بانٹ کر انہیں بطور حکمران ملک پر مسلّط کیے جانے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی روش ترک کرکے فی الفور فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں  اور تحریک انصاف کی چھینی گئی نشستیں لوٹائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کیلیے غیرآئینی و غیر قانونی سیلیکشنز پر اصرار کی بجائے عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دیا جائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بہرصورت عوام کے مینڈیٹ کی نگہبانی کا فریضہ سرانجام دے گی اور عوام کے ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلیے ہر سطح پر پوری قوت سے آواز بلند کرے گی۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.