Author: admin

 لاہور: لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کا فیصلہ درست نہیں اور یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔  سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ والی اتحادی حکومت لینا غلط فیصلہ تھا آج بھی حکومت لینے کا فیصلہ غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ حکومتی اتحاد چلے لیکن مجھے نظر نہیں آ رہا کہ یہ سیاسی اتحاد زیادہ دیر…

Read More

 اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدلیہ اور ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ یا ججوں کیخلاف منظم مہم افسوسناک ہونے کے ساتھ ساتھ آئین کی شق 19میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کی حدود کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی مہم سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اہم ستون کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس پر آئین نے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری…

Read More

اسلام آباد:  سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنی پریس کانفرنس سے متعلق تحریری بیان الیکشن کمیشن جمع کرا دیا۔ سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کیخلاف بیان عوام میں بداعتمادی پھیلانے کیلئے دیا، میں نے پریس کانفرنس پی ٹی آئی کے ساتھ ملی بھگت سے کی۔سابق کمشنر نے اپنے بیان کہا ہے کہ میں نے دھاندلی کیلئے کسی ریٹرننگ افسر کو کوئی ہدایات نہیں دیں، مجھے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کسی جماعت کوسپورٹ کرنے کیلئے احکامات نہیں دیئے گئے۔ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ترک حکومت کی جانب سے دیا جانے والا اعلیٰ ملٹری ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا نے شرکت کی۔ اس دوران وزیراعظم نے اپنی ٹیم اور سول سرونٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افراد کے درمیان تعاون اور خدمات کے اعزاز…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالات میں چھوڑ کر جارہی ہے، مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران حکومت کے مختصر عرصے کے دوران اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کی ان تھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے مختصر وقت میں کابینہ نے بہترین…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور انہوں نے 10 اوررز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا لیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز 21، کولن منرو 20، کپتان شاداب خان 2 جبکہ اعظم خان 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 31 جبکہ جورڈن کاکس 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔…

Read More

 اسلام آباد: نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی 26 میں سے 25 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرنے کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل کرنے کے لیے 26 میں سے 25 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرکے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوادی۔ صرف ایک شرط قومی اسمبلی نہ ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لاء میں ترمیم پر عمل نہیں ہوسکا تاہم نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ شرط بھی…

Read More

 لاہور: ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔ کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تمام انبیا نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، اس کا مطلب تھا کہ آپؐ کے بعد بات ختم۔ سپریم کورٹ میں نیشنل پارک ایریا میں سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کے درمیان تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سی ڈی اے کو وائلڈ لائف کے ٹریل فائیو، ٹریل 6 سمیت تینوں دفاتر واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ نبی آخر الزماں کو…

Read More

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا پیغام واضح ہے، فی الحال تو پارلیمنٹ جائیں گے اوراپوزیشن کا کردارادا کریں گے ، باہر بھی سسٹم کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ تیر اور شیر کے درمیان شادی بالجبر ہے اور یسری قوت نے زبردستی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے پوچھ لیں، وہ اس سیاسی شادی پرخوش نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا نقطہ واضح کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ تو یہ ہونا تھا کہ…

Read More

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت بیوروکریسی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جبکہ مریم نواز کو رولز معطل کر کے ایک ہی دن میں نو منتخب ارکان کا حلف لینے اور اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کرانے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔…

Read More

پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے اس بارپولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ پارٹی انتخابات کے لیے اسکروٹنی 25 فروری کی گئی ہے جبکہ کاغذات نامزدگی پرفیصلے 27فروری تک ہوں گے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی وکیل اور عمران خان کے مؤقف میں تضاد شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جارہی ہے، اس ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، بہت ہوگیا جبکہ وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، انصاف کے لیے کہاں جائیں؟ سپریم کورٹ جائیں یا عالمی عدالت۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں…

Read More