Author: admin

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن نتاٸج میں دھاندلی کے خلاف میں سپریم کورٹ میں پٹیشن فاٸل کرنے جا رہا ہوں، اس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشنر کی تقرری کو بھی چیلنج کریں گے۔ قبل ازیں، سپریم کورٹ نے 21فروری کو انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ سپریم…

Read More

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ اس کیس میں 3 فروری کو ہسینیئرسول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں طویل سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5 لاکھ روہے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وکلاء عثمان گِل، خالد یوسف اور سلمان صفدر کے ذریعے اپیل دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیصلہ حقائق کے خلاف ہے، 16 جنوری کو…

Read More

وفاقی پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کےفیصلے سے متعلق مگمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر افواہوں کی آڑ میں امن عامہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، بصورت دیگرغیرقانونی عوامل پراکسانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ توہین مذہب کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی درخواستِ ضمانت پر چیف جسٹس کی جانب سے6 فروری 2024 کو…

Read More

بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں اور پولیس کے درمیان لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ ایک نوجوان کسان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ہریانہ پولیس نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ کسانوں سے تصادم میں اب تک 2 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوچکے ہیں۔ اپنے مطالبات منوانے کے لیے دہلی جانے کی کوشش کرنے والے کسانوں کو روکنے کے اقدامات کے طور پر ہریانہ حکومت نے دہلی ہریانہ سرحد بند کردی ہے۔ دو صوبوں کی سرحد اب میدانِ جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ کئی مقامات پر ہریانہ پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور…

Read More

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ وزارت اعظمیٰ کے لیے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔ ملک کو ترقی…

Read More

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ ایوان میں کچھ کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جا رہی ہے کچھ کو نہیں۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب سبطین خان نے کہا کہ میں اسمبلی آگیا ہوں دیکھتا ہوں عوام کے منتخب نمائندوں کو اسمبلی میں داخلے سے کون روکتا ہے۔ جن ارکان کو روکا جا رہا ہے ان کے بارے میں پتا کرتا ہوں۔ سیکورٹی اس لیے سخت کی گئی ہے کہ کچھ کو اسمبلی میں لیول پلئینگ فیلڈ ملی ہے کچھ کو نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا…

Read More

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔ بہاولپور سے صوبائی نشست جیتنے والے ظہیر چناں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے۔ دوسری جانب، پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر…

Read More

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسیٹیڈیم میں کروائے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 13 سے 23 اپریل کے درمیان تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں بورڈز نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔ دوسری جانب کراچی ویسٹ انڈیز…

Read More

بالی ووڈ کے معروف اداکار راکول پریت سنگھ اور جیکی بھاگنانی نے خاندانی رسم و رواج اور مخصوص سندھی اسٹائل میں شادی کی ہے، جوڑا 21 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا ہے۔ بھارتی شہر گوا میں ہونے والی اس شادی میں دونوں اداکار موجود تھے، گوا شہر ساحل سمندر کے قریب ہونے کے باعث بھی مقبول ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی گوا کے آئی ٹی سی گرانڈ میں دلہا اور دلہن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں اہلخانہ اور دوستوں سمیت فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا…

Read More

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ مریم نواز پی پی 159 کی نشست سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی۔ مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، اس نشست پر اب الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب…

Read More

اسلام آباد: اخراجات میں کمی کیلیے کفایت شعاری کے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں مالی کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے نئی اسامیوں اور بھاری خریداری پر پابندی عائد کردی ہے تاہم ان اقدامات کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ حکومت اپنی آمدنی سے زائد صرف سود کی ادائیگی میں خرچ کررہی ہے۔ نئے اقدامات کے تحت نئے مالی سال کے دوران تمام ترقیاتی کاموں کے لیے نئی اسامیاں پیدا نہیں کی جائیں گی۔ عام طور پر ان…

Read More

اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 31فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے کا حجم 11.78 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کاحجم 17.032 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جنوری میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.818 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 1.666ارب کے مقابلہ میں 9فیصد زیادہ…

Read More

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے جس سے پریشان ہوکرمودی سرکار نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی۔ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ ہریانہ کی ریاستی حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ شروع ہونے پر7 اضلاع امبالا، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ بند کی تھی جس میں 23 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ مودی سرکار کی ناقص اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے لیڈر کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز…

Read More