Author: admin

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘دنگل’ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد ان کے والدین سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہانی بھٹناگر کی موت کے چند دن بعد، عامر خان نے 22 فروری جمعرات کی شام فرید آباد میں اداکارہ کے گھر جاکر اُن کے والدین اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ سوہانی کے والدین سے ملاقات کے بعد عامر خان نے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کی، سوہانی کے چچا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے…

Read More

امریکی ریاست الاباما میں نائٹروجن گیس کے ذریعے ایک اور سزائے موت دی جانی ہے۔ چند ہفتوں میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا۔ الاباما امریکا کی پہلی ریاست ہے جس نے نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دینے کا عمل شروع کیا ہے۔ الاباما کے اٹارنی جنرل نے ریاستی سپریم کورٹ سے ایلن یوجین ملر کو سزائے موت دینے کی تاریخ متعین کرنے کی استدعا کی ہے۔ ایلن ملر 2000 سے سزائے موت پر عمل کا انتظار کر رہا ہے۔ اس نے ایک ورک پلیس میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اقوام…

Read More

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ پی ایس ایل گراؤنڈ میں بتائے گئے لمحات کی تصاویر اپلوڈ شئیر کر دی ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے دلچسپ ایموجیز کا استعمال کیا۔ پاکستان سُپر لیگ کے معروف اور کراچی کنگز کے بلے باز شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں وہ میچ کے بعد موجود تھے۔ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف شعیب ملک کو بہترین کارکردگی پر ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا تھا، جو اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا…

Read More

امریکا بھرمیں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں تاہم اس کمیونیکیشن بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہونے سے لاکھوں صارفین متاثرہوئے۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات بند ہوئی، تاہم امریکی نیشنل سیکیورٹی نے دہشت گردی کے خدشے کو مسترد کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر وفاقی ایجنسیاں اے ٹی اینڈ ٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اصل میں کیا ہوا…

Read More

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت آج ہوگا۔ اجلاس میں بلوچستان کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پرغور کیا جائے گا۔ اگر جسٹس نعیم اخترافغان کا نام منظورہوا تو وہ جون 2028 تک سپریم کورٹ کے جج رہیں گے. جسٹس نعیم اختر افغان مئی 2011 میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کےسینئرجج ملک شہزاد احمد خان کی بطورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعیناتی پربھی غور کیا جائے گا۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف دھاندلی کا غلط الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35…

Read More

امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرض کی درخواست کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بلوم برگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواں سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مددکے لیے آئی ایم ایف کو نئے قرض کی درخواست دے گا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ کی سہولت پر بات چیت کرے گا جو مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ سال آئی ایم ایف…

Read More

معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے بھائی یوسف نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔ یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے والے لوگوں نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔

Read More

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 128 لاہور پر سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔ الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے درخواست پر فیصلہ تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ سلمان اکرم راجہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز این اے 128 کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اصل فارم 45 عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں این اے 128 کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت ہوئی…

Read More

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور آذربائیجان کی فضائیہ کے درمیان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا برآمدی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ آذربائیجانی اخبار ”آذر نیوز“ نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17- سی بلاک تھری لڑاکا طیاروں کا معاہدہ 1.6 بلین ڈالر میں طے پایا ہے، جس میں طیارے، تربیت اور گولہ بارود شامل ہیں۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (PAC) ایک بڑی کمپنی ہے جو پاکستان میں فوج کے لیے ہوائی جہاز اور دیگر چیزیں تیار کرتی ہے۔ اس کا آغاز 1971 میں پاکستان ایئر فورس نے کیا تھا۔ یہ کمپنی…

Read More

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 18 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان رائلی روسو 34 اور محمد عام 11 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ شیرفین ردر فورڈ 29، خواجہ نافع 9، عقیل…

Read More

 اسلام آباد: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھنے کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو، اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔ پروگرام ’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سرکاری ملازم کی 100 مجبوریاں ہوتی ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی کئی مجبوریاں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن سے معافی کے عمل کی مذمت نہیں کرتا، سب…

Read More

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ کے لیے درخواست پر فیصلہ کل متوقع ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے  مخصوص نشتوں کے حصول کے لیے درخواست دی ہے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کل فیصلہ آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ  ملک بھر میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 280 سے زائد آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن  میں مخصوص…

Read More