سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت آج ہوگا۔
اجلاس میں بلوچستان کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پرغور کیا جائے گا۔
اگر جسٹس نعیم اخترافغان کا نام منظورہوا تو وہ جون 2028 تک سپریم کورٹ کے جج رہیں گے.
جسٹس نعیم اختر افغان مئی 2011 میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کےسینئرجج ملک شہزاد احمد خان کی بطورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعیناتی پربھی غور کیا جائے گا۔
موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

