Author: admin

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پرمبنی قراردے دیا جبکہ انکوائری کمیٹی نے ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کردی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیارکرکے کمیشن کو پیش کردی گئی۔ انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا جبکہ انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن…

Read More

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل میں دھماکے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا تحصیل درازندہ کے مین بازار میں ہوا جس کے بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جب کہ تفتیش اور شواہد کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read More

پی ٹی آئی سے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے رہنما عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار میاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں اسلم سے کوئی رابطہ نہیں۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے احمد خان بچھرا سپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار میاں اسلم سے ان کا کوئی دعویٰ نہیں، ان کے پروڈکشن آرڈر اس…

Read More

فلپائن سے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کے پاور بینک میں دھماکا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے کمرشل طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔ فلپائن کے ٹیلی ویژن نیوز براڈکاسٹنگ شو ”24 اوراس“ کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ فلپائن کے جزیرے بوراکے(Boracay) سے شنگھائی جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق پاور بینک ڈیوائس سے نکلنے والا دھواں طیارے کے اگلے حصے میں پھیل گیا۔ ڈیوائس سے نکلنے والے دھوئیں سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھویں سے بچنے کیلئے مسافر طیارے میں پیچھے کی طرف چلے گئے۔…

Read More

کراچی: پیپلز پارٹی نے اپنے رہنما اویس شاہ کو سندھ اسمبلی اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔ پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیں نہ صرف کامیاب کرایا بلکہ ماضی سے بھی بہتر مینڈیٹ دیا، سندھ کے عوام کی ہم سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ، اسپیکر کے لیے اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

Read More

 اسلام آباد: ملک میں رواں ماہ فروری کے تین ہفتے مسلسل مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان کے بعد حالیہ ہفتے پھر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے مں آیا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 30.68 فیصد کی سطع پر آگئی ہے تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا۔ اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 35.39 فی صد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق…

Read More

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ 28 یا 29 فروری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے، اجلاس بلانا میرا کام نہیں۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ محکمہ انتطامی امور کی طرف سے سمری آئے گی تو دستخط کردوں گا، اگر چھٹی کے دن بھی سمری آئی تو دستخط کردوں گا۔ قانون کے مطابق 29 فروری تک اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہے۔

Read More

 لاہور: ضلع کچہری لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے…

Read More

 لاہور: سپریم کورٹ کی جانب سے مسئلہ قادیانی پر دیے گئے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسئلہ قادیانیت پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کی جس میں انہوں نے اس معاملے میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں ہم امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم ایک بارپھر مؤخر کردی گئی جبکہ احتساب عدالت نے نئی تاریخ 27 فروری مقرر کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں عدالت کے پروبروپیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اہلیہ بشریٰ بی…

Read More

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان) نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مرحوم والدین شادی سے پہلے اُن کی اہلیہ صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے۔ حال ہی میں ریمبو اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ریمبو نے بتایا کہ انہیں صاحبہ کی والدہ کو متاثر کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی، انہوں نے 4 سال تک میڈم نشو کے ساتھ کام کیا اور پھر جاکر وہ اپنی بیٹی صاحبہ کی شادی ریمبو کے ساتھ کرنے کے لیے راضی ہوئیں۔ ریمبو…

Read More

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان) نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مرحوم والدین شادی سے پہلے اُن کی اہلیہ صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے۔ حال ہی میں ریمبو اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ریمبو نے بتایا کہ انہیں صاحبہ کی والدہ کو متاثر کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی، انہوں نے 4 سال تک میڈم نشو کے ساتھ کام کیا اور پھر جاکر وہ اپنی بیٹی صاحبہ کی شادی ریمبو کے ساتھ کرنے کے لیے راضی ہوئیں۔ ریمبو…

Read More

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے اور پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہی ہے۔ کرتار پور کاریڈور کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں…

Read More