Author: admin

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) یومِ تکبیر کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں دھماکے کر کے ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا، پاک فضائیہ نے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔ پاک فضائیہ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ٹیسٹ کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے، طیاروں نے ایٹمی ٹیسٹ سے قبل اور اس دوران فضائی سکیورٹی فراہم کی۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔ چرچ آف پاکستان لاہور کے وفد نے تباہ حال جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، گلدستے بھی رکھے۔ مسیحی برادری کے ارکان نے کہا کہ جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اس موقع پر ایک مسیحی غازی نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کی خاطر جنگ لڑی اب یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا، پاکستان کی تاریخ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی۔ یوم تکبیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، ہماری آزادی، خود مختاری، قومی وقار اور دفاع ہمیں ہر چیز سے پیارا ہے، نواز شریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مادر وطن کیلئے بے نظیر بھٹو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرایوب نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے گاڑی چوری کی ہے ، اپنی پوسٹ میں انہوں نے پو چھا کہ گاڑی کیلئے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک ٹیلی فون کال پکڑی ہے جس میں کسی پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے اور ریپ کا ڈرامہ رچانے کے منصوبے پر بات کی جا رہی تھی۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال لاہور میں اوور ہیٹ سے جھلسنے والی بچی دم توڑ گئی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی سنگین غفلت کے باعث چلڈرن ہسپتال کی نرسری کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹ سے دو بچے جھلس گئے، جس میں سے ایک بچی دم توڑ گئی۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کے مطابق ہیٹ دینے کے لیے بچوں کو وارمر میں رکھا گیا تھا، دوسرے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر سلیم نے کہا کہ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 25 سال مکمل ہو گئے، پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 25 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے…

Read More

گجرات:(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جدید پاکستان کی بنیاد مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے رکھی۔ کوٹلہ ارب علی خاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہمیں مدت مکمل نہیں کرنے دی گئی ، مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کیلئے ہمیشہ ایسے اقدامات کئے جس سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع میسر ہوا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف وہ پہلے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے وزراء کے کوٹے ختم کئے، مسلم…

Read More

وہاڑی:(ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔ وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کےبیٹوں نےقربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کےنہیں پاکستان کےہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا…

Read More

فیصل آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے پارٹی سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ 11 سال پہلے سیاست شروع کی، 2013ء میں ایم پی اے اور 2018ء میں ممبر قومی اسمبلی بنا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا، بہت افسوسناک ہے، شیخ خرم شہزاد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ورکرز کا عہدہ چھوڑنے کا بھی اعلان کرتا ہوں، پارٹی چھوڑنے…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے عظمیٰ خان پر ڈیرہ غازی خان کے تھانے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کیا، عظمیٰ خان پر مقدمہ 5261 کنال زمین دھوکہ دہی سے کم قیمت پر خریدنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق 6 ارب روپے مالیت کی زمین جعلسازی سے 13 کروڑ روپے میں خریدی گئی، عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد خان…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، آپ کے ان اقدامات سے تحریک انصاف ختم نہیں ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا حکومت گرائی تو معیشت نہیں سنبھالی جائے گی، شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی 16 ارب کا کیس ختم کرایا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، ملک لوٹنے والے باعزت بری ہو گئے، یہ ان کی گزشتہ ایک سال کی ترجیحات رہیں،…

Read More