Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 9 مئی کے واقعے پر معافی مانگیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہدا سے معافی مانگیں پھر ہی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان 9 مئی کے سانحے سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ‘ف’) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ علماء اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران اپنی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان جمعے کو وطن واپس پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ اسے سے پہلے یہ خبریں سامنے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے، آج جو ن لیگ فصل بو رہی ہے کل اسے کاٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، یوم تکبیر کے ایٹمی دھماکوں پر راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور خود کو کریڈٹ دیتا ہوں، باقی ساری کابینہ نوازشریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔ سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس نے جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر شک دور کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک رہ گیا تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی اس پریس کانفرنس نے ایسے تمام شکوک و شبہات دور کر دیئے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثنا اللہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ ملک کے مختلف شہروں میں صبح دس بج کر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح مری گلیات ، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، چناب نگر ، چنیوٹ، چکوال، اٹک، وزیر آباد اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور…

Read More

شکارپور : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع شکار پورمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ نبی شاہ وگن تھانہ حدود گاؤں منگت واہ میں پیش آیا جہاں مکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان فرار ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق باپ بیٹے کی شناخت پھلوان مندھرانی اور میھر مندھرانی کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین ٹریڈ ڈوپلپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے بہت کڑی شرائط رکھی ہیں معاہدہ ہونا بہت مشکل ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش کے موقع پر زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کیلئے آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہونا ضروری ہے، ٹیکسپو نمائش میں روس کی جانب سے خصوصی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے، وزیر اعظم نے بھی ٹیکسپو نمائش پر تعریف کی ہے، پہلی بار 160 ممالک سے 480 سے زائد مندوبین نے شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ زبیر موتی…

Read More

ریاض : (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں آج ( 28 مئی کو ) سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے درست رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کعبہ شریف کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ اس روز کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔ جدہ فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہےکہ فلکیاتی حساب کے مطابق…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے قرض حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ اور ری پبلکنز کا قرض حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہوا ہے ، اس بل پر اتفاق امریکی صدر بائیڈن اور سپیکر ایوان نمائندگان میک کارتھی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اکتیس اعشاریہ چارٹریلین ڈالر کے قرض کی حد کو دو سال کیلئے بڑھانے پر اتفاق کیاگیا ہے ، سپیکر ایوان نمائندگان کاکہنا ہے کہ معاہدےکےمطابق اخراجات محدود کیے جائیں گے۔ معاشی بحران پر قابو پانے کے…

Read More

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکیہ میں صدارت کیلئے رجب طیب اردگان اور کمال قلیچ دار اوغلو آج پھر مدمقابل ہونگے ، صدر کے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ’رن آف الیکشن‘ کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے(پاکستانی وقت 7 بجے) تک جاری رہےگا۔ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا اور انتخابی…

Read More

اومان : (ویب ڈیسک) اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالا میچ ایک ۔ ایک کی برابری پر ختم ہوگیا۔ گروپ بی میں شامل روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے شروع ہی سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور دونوں ہی نے اچھے مووز بنائے۔ میچ میں پہلی کامیابی بھارت کو 24 ویں منٹ میں ملی جب شردآنند تواری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا بھارت کی یہ برتری 44 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوگئی جب…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) لنڈی کوتل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ خیبر لنڈی کوتل کے علاقے گاگرہ میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 11 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ہسپتال زرائع کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین و بچےبھی شامل ہیں ۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے ایک بچی کے انتقال اور دوسری کی حالت تشویشناک ہونے کے معاملے پر ایکشن لے لیا۔ نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے واقعہ سے متعلق 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سٹیبلشمنٹ سمیت 4 رکنی ٹیم واقعہ کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری سٹیبلشمنٹ، پروفیسر اظہر، پروفیسر عامر نصیر اور مشتاق احمد شامل ہیں ۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی بچے کے جاں بحق ہونے کی وجوہات کی مکمل…

Read More