Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں چلے گا، 499 ایف آئی آرز میں سے 6 ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے اور صرف 6 مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے اور مختلف باتیں سامنے آ رہی تھی، میں آج تک خاموش تھا کہ حقائق مکمل سامنے آئیں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسائل اور چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، ملک کی برآمدات میں اضافے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لئے مالی مسائل کے باوجود تمام ممکنہ وسائل مہیا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ایکسپو کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ایکسپو میں بیرون ملک سے بھی سرمایہ کار شریک ہیں جو خوش آئند ہے، ٹیکسٹائل نہ صرف ہماری معیشت بلکہ برآمدات کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ شہباز شریف…

Read More

کوہاٹ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ضلع کوہاٹ کے نائب صدر بشیر احمد نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے سینئر نائب صدر بشیر احمد نے 9 مئی کے واقعات کی پر زور مزمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ کوہاٹ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاک فوج کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور شہداء کے یادگار مسمار کرنے کی پرزور مزمت کی اور ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ضرورت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کر دیئے۔ پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 226 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ایئرپورٹس پرامیگریشن حکام کو فراہم کردی گئیں، پولیس، نیب اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے مراسلوں پر نام لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔ نوفلائی لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، مذکورہ افراد کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کیلئے بھی وزارت داخلہ کی اجازت لینا ہوگی۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بنچ نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ حکومت کیسے سپریم کورٹ کے ججز کو اپنے مقاصد کیلئے منتخب کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری،…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی 20 بلاسٹ میں بہت اچھے کھلاڑی ہیں بھرپور پرفارمنس دینے کیلئے پر امید ہوں۔ ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی وہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کے کپتان سٹیون مولینی نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کہ شاہین آفریدی ہمارا باؤلنگ اٹیک لیڈ کریں گے۔ ادھر نا ٹنگھم شائر آؤٹ لاز کے کوچ پیٹر مورز نے کہا کہ شاہین آفریدی کو…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) نیشنل گیمز کے سب سے بڑے مقابلے ایتھلیٹکس آج سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹکس کا آغاز خواتین کی 10 کلومیٹر کی ریس سے ہوگا، 100، 400 اور 800 میٹر ریس میں کئی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔ مینز اور ویمنز کے شاٹ پٹ اور پال والٹ مقابلے بھی آج ہوں گے۔ نیشنل گیمز میں اب تک پاکستان آرمی 95 گولڈ میڈلز اور 180 مجموعی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دوسری جانب نیشنل گیمز میں میزبان صوبے بلوچستان نے اپنا پہلا گولڈ میڈل کراٹے میں حاصل کرلیا ہے۔

Read More

روم : (ویب ڈیسک) اٹلی کے سائیکلسٹ فلپو زانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اوڈرزو سے زولڈو آلٹو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی علاقے میں 161کلو میٹر پر محیط تھا، 24 سالہ میزبان سائیکلسٹ فلپو زانا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ تھیباٹ پنوٹ کو شکست دے کر پہلی…

Read More

مانچسٹر : (ویب ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ۔ اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم آغاز سے ہی چیلسی پر حاوی ہوگئی ، میچ کے چھٹے منٹ میں کیسمیرو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی پر 0-1 گول کی سبقت دلادی۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈز قبل انتھونی مارشل نے بھی ایک گول کردیا اورٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا ،…

Read More

نیو دہلی : (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے نیشنل پارک میں نایاب نسل کے چیتے کے دو بچے ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نیشنل پارک میں منگل کے روز بھی اسی نسل کا ایک بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔ بھارت میں 70 سال سے زائد عرصے میں پہلی باراس نایاب نسل کے چیتے کے بچے پیدا ہوئے تھے۔ گزشتہ برس جنوبی افریقا کے ملک نمیبیا سے نایاب نسل کی مادہ چیتا کو بھارت منتقل کیا گیا تھا جس نے مارچ میں تین بچوں کو جنم…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کوگرفتار کرلیاگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک کی سرکاری رہائش 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے دروازے سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی ، گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا تاہم بعد میں کچھ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ، پولیس کاکہنا ہے کہ وہ حالات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں…

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے عازمین حج کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے۔ سعودی عرب کے حکام نے عازمین حج کے سفر کو آسان بنانے اور ایئرپورٹ پر کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ۔ سعودی نشریاتی ادارے نے وزارت حج و عمرہ کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو چند چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔ وزارت نے ممنوعہ سامان کی وضاحت…

Read More

خرطوم : (ویب ڈیسک) سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک دوسرے پر سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں ہونیوالی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں ریپڈ سپورٹ فورسز جس کی قیادت محمد ہمدان ڈگلو کر رہے ہیں، نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام سوڈان کے ڈی فیکٹو لیڈر عبد الفتاح البرہان کی قیادت میں فوج پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق فوج نے آج بلاجواز حملوں کا سلسلہ شروع کیا، ہماری افواج نے ان حملوں کو پسپا کر دیا اور…

Read More