Author: admin

نارنگ منڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں جتھہ ہے، اس پر پابندی لگنی چاہیے، مذاکراتی ٹیم ہی چند روز بعد پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو مذاکرات کس سے کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہیں مگر دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان ایک بلبلا تھا جو چند ورغلائے افراد کا شو تھا، 28 مئی سنہری جبکہ 9 مئی یوم…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) عمران خان کے دور حکومت میں سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی سید طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے مزید کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع خیرپوراور تھرپارکر میں 6 بچے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ۔ افسوس ناک واقعہ ضلع خیرپور تھانہ ٹنڈومستی کی حدود میں گوٹھ وارث اجن میں پیش آیا جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال لیا جبکہ زندہ بچ جانے والے بچوں کو تشویشناک حالت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار کے مطابق آج انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ کے موقع پر سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان بورڈز کے عہدیداران سے بات چیت میں کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بی سی سی آئی عہدیدار نے بتایا ہے کہ بات چیت کرنے کے بہت سارے معاملات ہیں۔ آج کی میٹنگ میں ایشیا کپ باضابطہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں لیکن ایشیا کپ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ایشیا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کاکہنا ہے عمران خان انٹرنیشنل لابی سےرابطے میں ہیں اور این آراوحاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کو ملک سے فرار ہونے نہیں دینگے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم اپنی پارٹی کے اختلافات کی وجہ سے سندھ حکومت پر تنقید نہ کرے بلکہ اپنے اختلافات پارٹی کے اندر نمٹائے، جب وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا مسئلہ اٹھایا تھا اس وقت یہ لوگ سورہے تھے۔ رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشوگئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارشوں کے طویل سلسلے کا امکان ہے۔ مختلف علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی تجربات کئے ، یہ تجربات خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ناگزیر تھے ۔ انہوں نےکہا کہ…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بی اے پی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئندہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے سیاسی شخصیات نے رابطے تیز کر دیئے۔ جہانگیر ترین سے پاکپتن کے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جہانگیر ترین ملاقاتوں اور مشاورت کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کیلئے ہے، ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جوہری پروگرام پاکستانی قوم کے لیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے ، شہید بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا کر بھی گزارا کرلیں گے، لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملک خرم علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم پاکستان اور اس کے ادارے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، سیاست کیلئے سب سے پہلے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے، پاکستان کی بہتری کیلئے میرا کردار…

Read More

دبئی : (ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ کے موقع پر دبئی کے سُپر اسٹورز میں اشیاء 90 فیصد تک سستی کردی گئیں، سُپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی یہ تین روزہ سُپر سیل ہر شاپنگ کے شوقین فرد کا خواب ہے۔ گرمیوں کی تعطیلات اور آنے والی عید الاضحی کے تہواروں کی خریداری سے لے کر بیک ٹو اسکول تک، شاپنگ سیل دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اِس تین روزہ سُپر سیل کا آغاز جمعے کو ہوا جس روز…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ہٹادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے ‘استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں’۔ اس سے قبل فواد چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی…

Read More