Author: admin

کراچی:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں فریکچر نہیں منشیات نکلیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی دماغی حالت پر بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتارہوا، پمز ہسپتال بھجوایا گیا وہاں ان کا میڈیکل بھی ہوا،یہ موصوف 5، 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے، پلستر پر سیاست الگ کی گئی،عمران خان کی کسی رپورٹ میں فریکچر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی رپورٹ کا مرحلہ نہیں آیا تھا لیکن انہیں عدالت سےمثالی انصاف مل گیا، میڈیکل…

Read More

خانپورہزارہ:(ویب ڈیسک) موٹرساٸیکل اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفیان کشمیر کے رہاٸشی تھے، ٹرک ڈراٸیور کوتحویل میں لے کر قانونی کارواٸی کاآغاز کردیا گیا۔

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ کو چھوڑ دیا تو میں بھی چھوڑ دوں گا۔ کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلٹس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ شاہد خاقان عباسی کے فیصلے سے منسلک ہے، شاہد خاقان عباسی جس جماعت میں ہوں گے میں بھی اسی کا حصہ بنوں گا، شاہد خاقان عباسی ایک سمجھدار انسان ہیں، غلط فیصلے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک) شہر قائد کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کےفور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کےفور منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا تمام تقاریر کے بعد کیا اضافہ کروں، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم نے بڑی میٹھی باتیں کیں بہت خوشی ہوئی، چھوٹے بھائی بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت گزشتہ ایک سال سے اتحاد سے چل رہی ہے، اگر حکومت میں اتحاد نہ…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی دورے پر لندن روانہ ہونے پر وضاحت پیش کر دی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابل فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے دوست تھے اب میرا لیڈر ہے، تحریک انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزل مراد۔

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ پارٹی کی 9 مئی والی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، ہم پی ٹی آئی اور عمران خان سے اپنے راستے جدا کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد راس نے کہا کہ امریکہ سے کشتیاں جلا کر واپس آیا تھا، 2013ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، 2018ء میں اسی حلقے سے دوبارہ الیکشن جیتا، 15 سال تحریک انصاف میں دل سے جدوجہد کی، پارٹی کیلئے جو کر سکا وہ کیا، ہم جمہوریت اور ووٹ پر یقین…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) 9 مئی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث سابق آئی جی سندھ وپنجاب میجر (ر) ضیاء الحسن کے بیٹے کوگرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ میجر (ر) ضیاالحسن کے بیٹے رضوان ضیاء کو جیو فینسنگ کی لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیاہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم رضوان کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشیش جاری ہیں۔ دوسری جانب جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے بعد روپوش پاکستان تحریک انصاف کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ہدایت کی کہ آج اپنے دلائل مکمل کر دیں جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، وہ لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔ فردوس عاشق کا کہنا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا، ان کے بہتر مستقبل کیلئے منصوبے شروع کئے، 2013 میں نواز شریف نے یوتھ پروگرام کا آغاز کیا، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے اور گزشتہ دور میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی…

Read More

پشاور : (ویب ڈیسک) سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ۔ سابق صوبائی مشیر ملک قاسم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، مزید وقت اس طرح کی پارٹی میں نہیں گزار سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو نہیں کہتے وہ کرتے ہیں ، خان صاحب آپ نے جو پارٹی کا نام رکھا ہے یہ…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ سرکاری چھتری تلے جو بھی پارٹی بنی ہے یا عنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہےکہ میں 50سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، ناامیدی کفر ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما بھی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جبکہ لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے 71 سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی…

Read More