Author: admin

استنبول : (ویب ڈیسک) رجب طیب اردوان ایک بار پھر ترکیے کے صدر منتخب ہوگئے ۔ ترکیے میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے 50فیصد سے زیادہ ووٹ لیے، مدمقابل کمال قلیچ 47فیصد ووٹ لے سکے۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد وکٹری اسپیچ میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے عوام نےہمیں دوبارہ اقتدارسونپ دیا ہے ہمیں مزید5سال حکومت کرنےکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ استنبول میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بارپھراپنی تاریخ لکھ رہے ہیں ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں گے ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے…

Read More

: امریکہ میں ایک 12 سالہ بچے کلوویس ہیونگ نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر کے نہ صرف سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ کالج کے سب سے کم عمر ترین گریجویٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے Fullerton کالج کے 12 سالہ طالبعلم کلوویس ہیونگ نے انجام دیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز ایک 13 سالہ بچے کے پاس تھا جو اسے 2020 میں ملا تھا۔ کلوویس ہیونگ کے متعلق میڈیا رپورٹس کے تحت اس نے 9 سال کی عمر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے پروگرام دی بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ سپورٹس (بی ای ایم ایس) میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز بن جائیں گے۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کی تقریب، بابر اعظم اور محمد رضوان کی شرکت دونوں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بلے باز 31 مئی سے تین جون تک جاری رہنے والے پروگرام میں شرکت کے لیے کراچی سے امریکہ کا سفر کریں گے، بابر اعظم اور محمد رضوان بوسٹن شہر میں موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے کیمپس میں کلاسز لیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے خود سے منسوب فوج کے خلاف لیک ہونے والے آڈیو بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔ والد بہروز سبزواری سے منسوب لیک آڈیو بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شہروز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر والد کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں اداکار بہروز سبزواری نے آڈیو بیان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری آڈیو جعلی طور پر بنائی گئی ہے۔ میں نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ بہروز سبزواری نے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فوج…

Read More

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں نعشوں کو حنوط کرنے والی ورکشاپیں دریافت ہوئی ہیں جن کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر سیاحت و نوادرات احمد عیسیٰ نے گیزہ میں سقرہ کے قدیم علاقے میں ایک نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق نوادرات کی سپریم کونسل کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جس ٹیم کے سربراہ ہیں اس نے گزشتہ اگست میں اینٹوں کی دیوار کے نیچے ایک کنواں ڈھونڈا تھا جہاں پر موجود تابوتوں اور ممنیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا ثبوت تھی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور ،پشاور و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شہری باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت4.7،مرکزجلال آبادافغانستان تھا،زلزلےکی گہرائی15کلو میٹررکارڈکی گئی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مستعفی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بند گلی میں لے گئیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے متعدد مرتبہ انہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور بطور خاص حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں میں شرکت کرنے پہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کو عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی پی آئی کے مطابق عمران خان کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اورعمران خان کی نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمران کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد عمران کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا شرف مسلم لیگ ن کی محب وطن قیادت کو نصیب ہوا ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ 28 مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے اعزاز اور فخر کا دن ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ قائد نواز شریف نے ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی، نواز شریف کا یہ فعل ملکی سلامتی، دفاع اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی لیبر ونگ کی 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں رضا ربانی، چودھری منظور، سعید غنی، خیبرپختونخوا سے حاجی طلحہ محمود اور جنوبی پنجاب سے ملک عاشق بھٹہ شامل ہیں۔ بلوچستان سے اقبال شاہ کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے مذاکرات کا ماحول نہیں ہے۔ جناح ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب مذاکرات کا وقت تھا تب ہم نے بات کی، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے یہ بات طے ہو گئی تھی کہ ایک ہی روز پورے ملک میں انتخابات کرانے ہیں جو سب کا مطالبہ ہے لیکن پی ٹی آئی کی ٹیم…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ، صبوحی انعام اور مریم مزاری کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی۔ 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عالیہ حمزہ، صبوحی انعام اور مریم مزاری کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی، گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی مصروفیت کے باعث…

Read More

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نے آرمی چیف اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کیا یہ دہشت گرد ہیں اور قوم ان کی مدعی ہے، ان کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، کسی کیلئے لیڈر ہو گا، کسی کیلئے مکان، کسی کیلئے کچھ اور ریڈ لائن ہو گا، میرا فوجی کسی بھی میدان پر…

Read More