Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی فضائی کمپنی کے بوئنگ طیارے کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ملائیشیا میں روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روکا گیا، بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل طیارے کو ایئرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے، طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیا۔ پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا، لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کیلئے مقامی…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ صوبے کے اضلاع ژوب، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، کوہلو ڈیرہ بگٹی اور دیگر شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ اسی کے ساتھ دریائے ژوب کے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی کو لیویز نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ کوہلو میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ادھر راجن پور،کوہلو، نصیرآباد، جعفرآباد اور ہرنائی میں بھی بارش ہوئی جس سے ہرنائی پنجاب شاہراہ بند ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کردی۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہےگی، ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے۔ پنجاب حکومت کے گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے، افسران کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران میں عبدالرزاق ڈوگر، خالد فاروق، حسین احمد چودھری شامل ہیں، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ عادل افتخار کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسرعاشر اقبال ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ لگ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں، واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انکوائری کے بعد کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ ہم جس سکھ اورچین سے سوتے ہیں یہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کی…

Read More

تھرپارکر : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق مٹھی کے قریب ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں لالو، لیلیو ، بھومجی، گوپی سونارو، سنتوش سونارو اور وویک شامل ہیں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ اپنے بیان میں نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج کو قتل کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج سردار امجد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جج سردار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ عمران خان اے ٹی سی عدالت میں3 مقدمات عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکےجمع کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروائیں گے۔ اس سے قبل لاہورجناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے آج طلب کیا ہے۔ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ صدر مملکت 34 ویں نیشنل گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چودھری اور پرویز خٹک کو آج جبکہ اسد عمر کو 31 مئی ( کل ) کو طلب کر لیا۔ شیخ رشید کو آج صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شیخ رشید گزشتہ ہفتے بھی طلبی کے نوٹس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج 4 بجے طلب کیا ہے، عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جس…

Read More