Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) سندھ سے تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں اور جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی جانب سے رواں ہفتے ہی نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں متحرک ہوئے اور انہوں نے ملاقاتوں کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سے بجٹ پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر اہداف اور قرضوں کی ادائیگیوں سمیت اہم اہداف کی تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی سٹیٹ بینک حکام سے آئندہ مالی سال کیلئے فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، 146 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) دراز قد، گورا رنگ، نیلی آنکھیں، پرکشش شخصیت کے مالک کرکٹر فضل محمود کو بچھڑے 18 برس بیت گئے، فضل محمود نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ نیشن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا، اوول ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گورا رنگ، دراز قامت، سلیقے سے جمی ہوئی زلفیں اور سیاہ پلکوں کے عقب سے جھانکتی ہوئی نیلی آنکھوں والے فضل محمود 18 فروری 1920ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، متحدہ ہندوستان میں رنجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔ 1946ء کے دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) گریک بارکلے پاکستان پہنچ گئے۔ آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے جبکہ چیف ایگزیکٹو جیوف آلارڈائس بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے عہدیداران نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ بعدازاں آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ گریک بارکلے آج پی سی بی کی…

Read More

خرطوم : (ویب ڈیسک) سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر ایس ایف ) کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا گیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی فوج اور اس کی حریف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جنگ بندی میں پانچ دن کی توسیع کا اعلان سعودی عرب اور امریکا کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس توسیع سے مزید انسانی امداد، ضروری خدمات کی بحالی اور ممکنہ طویل مدتی توسیع پر بات چیت کے لیے وقت…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کے سدباب کے لئے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میں کپاس کی بوائی و پیداوار بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کو امدادی نرخ پر زرعی ادویات کی فراہمی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، پنجاب بینک کے”شاندار کپاس پروگرام” کے تحت کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرض دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاٹن کراپ مینجمنٹ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے، جس سے مائنس عمران خان اور پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں، جبکہ میں یہ بتاچکا ہوں القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا، کیونکہ شہزاد اکبر سے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت سے ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس ٹرانسفر کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ درخواست ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کے جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سند یافتہ جھوٹا قرار دے دیا۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سند یافتہ جھوٹا سانحہ 9 مئی پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا تھا، دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈا بھی سائفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہو گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔ اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متناع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی گئی ہے لیکن وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ جو وقوعہ نوازشریف کے ساتھ تھا اب عمران خان کے ساتھ ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی استدعا پڑھیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوازشریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کیا جائے، جبکہ عمران خان، شیخ رشید…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم کے خلاف ایک اور مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درخواست سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے بطور ریاست کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے لاوارث اور یتیم بچیاں انکی امانت تھیں، عمران خان نے لاوارث اور یتیم بچیوں کے فنڈز اور بجٹ روکنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ درخواست گزار کی…

Read More