Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بجائے ان کے نامزد کردہ نمائندگان پیش ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شمولیت کیلئے باضابطہ تحریری بیان جمع کروایا گیا، عمران خان کے مقرر کردہ نمائندے علی اعجاز بٹر، نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ نے عمران خان کا تحریری بیان جے آئی ٹی میں جمع کروایا۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے 10 مئی کو درج کیے گئے مقدمے کی تحقیقات…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے ماضی میں بڑی بڑی غلطیاں کی ہیں لیکن انصاف کی کرسی پر اس قسم کی دو نمبری نہیں دیکھی، آڈیو لیکس کمیشن، ایکٹ کے خلاف نوٹس لینے کی روایات قابل فخر نہیں قابل شرم ثابت ہوں گی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے ایک کمیشن بنایا تھا، یہ کمیشن مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا، انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن بنایا، چیف جسٹس سے امید تھی وہ اپنی ذات…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، رینجرز نے گرفتاری میں صرف پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو اکسانے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نجم ثاقب کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری پارلیمانی امور، سپیکرقومی اسمبلی، خصوصی کمیٹی اور سیکرٹری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی، آڈیو لیکس پٹیشنر کی پرائیویسی میں مداخلت اور غیرقانونی سرویلنس کا نتیجہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ وفاقی حکومت نے نئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر آڈیو لیکس کا مقدمہ نہ سنیں، تینوں معزز ججز 5 رکنی لارجر بنچ میں بیٹھنے سے انکار کردیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت کی جانب سے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ 26 مئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مذاکرات کیلئے ہم نے کہا تھا بات کرلیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نیب کا ادارہ رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اس ملک پر رحم کریں اور نیب کے ادارے کو بند کردیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، پارلیمنٹ آئین کے مطابق کام کریں۔ تمام ادارے ذمہ داری سے کام کریں تب ہی ملک چلے گا۔ سب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کر لئے۔ عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے، عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کر لئے۔ عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا، عدالت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سُپر کنگز کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ میری طرف سے مداحوں کیلئے تحفہ ہوگا کہ اگر میں ان کیلئے ایک اور آئی پی ایل کا سیزن کھیلوں۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس وقت اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا آسان اور اچھا ہوگا۔ ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ یہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 9مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی میاں اکرم اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے، میاں اکرم اقبال کو سمن آباد سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے حراست میں لیا ہے۔ میاں اکرم اقبال کو گھر میں کیمرے لگوانے کے دوران حراست میں لیا گیا جبکہ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، میاں اسلم اقبال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے، ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی سے متعلق شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کے لیے پارٹی کے وکیل کو آخری موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جنہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آپ کی مرضی کی تاریخ دیتے ہیں، گزشتہ سماعت پر بھی انور منصور کی مرضی کی تاریخ دی گئی۔ پی ٹی آئی کے معاون…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، ہرجانہ شوکت خانم ہسپتال میں جمع کروایا جائے گا، عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی مقدمے میں مستقل ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے اسد عمر کی ضمانت کنفرم کی۔ نئے تعینات ہونے والے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسد عمر کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دئیے گئے۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ کہا جا رہا ہے کہ ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھا، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود نہ ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں دی جا…

Read More