Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازلاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ بنانے کی استدعا کی تھی۔ وفاقی حکومت کی درخواست میں بینچ کے 3 ممبران پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج مختلف کیسز میں نیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم زمان پارک لاہور سے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے، عمران خان کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی سکیورٹی بھی موجود ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ ان کے وکلاء کی ٹیم بھی اسلام آباد ہائیکورٹ جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) 190 ملین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کیے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے ویزا سے استشنیٰ کا معاہدہ ہوا جس کے تحت سرکاری، سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزے کی شرط ختم ہوجائے گی۔ مزید برآں وزیرخارجہ بلاول بھٹواوربیلا روس کےوزیرخارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے کیونکہ پاکستان کو بڑے فیصلوں سے بچایا جاسکتا ہے، میں اپنے حقیقی آزادی کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور غلامی سے بہتر موت کو قبول کروں گا اور آزادی کیلئے جان تک قربان کر دوں گا۔ لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ عدلیہ شدید دباؤ میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ دوسری جانب تحریک انصاف پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری کامران بنگش نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری، نجی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔ سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے مزید کہا ہے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے نمائندوں کے ذریعے عمران خان کا تحریری جواب قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ملزم کی لیگل ٹیم کو نہیں بلایا گیا تھا جس کے باعث جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عمران خان کے مقرر کردہ نمائندوں کی ملاقات نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے موقف اپنایا کہ لیگل ٹیم ملنے کی مجاز نہیں ہے، لیگل ٹیم سے ملاقات طے نہیں تھی، عمران خان کے پیش نہ ہونے پر قانون…

Read More

سرگودھا: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے چیف جسٹس آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ مسلم لیگ (ن) کو انصاف دینا چاہتے ہیں۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے والے کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، قاضیوں نے یہ فیصلے کیے تھے، سی پیک کا منصوبہ شروع کرنے والے کو نااہل کیا گیا، 2014 میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس پر حملے کرنے والوں کو روکا نہ گیا، اگر…

Read More

گلگت: (ویب ڈیسک) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک صوبائی وزیر جاوید منوا اور سینئر صوبائی وزیر راجہ زکریا نے جمع کرائی، سپیکر قانون ساز اسمبلی سید امجد زیدی اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے ہوا تھا۔ ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ کی جانب سے مذاکرات ناکام ہونے پر عدم اعتماد جمع کرائی گئی، پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے سپیکر قانون ساز اسمبلی امجدی زیدی کو منانے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی جس…

Read More

جامشورو: (ویب ڈیسک) خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ کوٹری کے علاقے ببر سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں طوفانی برسات اور تیز آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 7 سالہ عاصمہ، 10 سالہ فرحانہ اور 11 سالہ محمد یوسف شامل ہیں جبکہ گل محمد اور محمد نواز خان سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو بلاول میڈیکل کالج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، مشکلات کو سامنے رکھ کر بجٹ تیار کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی تعریفیں کر رہے تھے، جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے توعجیب سانحہ ہو جاتا ہے، ہمیں بلیم گیم میں نہیں پڑنا بلکہ ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں علی محمد خان اور شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو تیسری بار خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے، پولیس نے علی محمد خان کی گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں، علی محمد خان کو کچھ دیر قبل ہی لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔ علی محمد خان کی رہائی کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو نظری بندی کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر خواتین سے متعلق جعلی پوسٹیں لگائی جا رہی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ گرفتار خواتین پرتشدد کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جھوٹی اور ماضی کی تصاویر ٹوئٹس کی جا رہی ہیں، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ ایسی ٹوئٹس نہ کی جائیں، عوام اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں، جھوٹ کا سہارا کب تک لیں گے اور اپنا تھوکا کب تک چاٹتے رہیں گے،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر مریم نواز نے کورونا وبا کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا جبکہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر مبارک پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طالب…

Read More