Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے، شدید غم و غصے کے شکار لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں ایک سال کی بچی میڈیکل وارڈ میں داخل تھی جہاں اس کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی، ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود بچی کی جان نہ بچ سکی اور وہ انتقال کر گئی۔ بچی کے انتقال پر لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر تشدد کیا، مشتعل لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تھپڑوں، لاتوں…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد ملک میں سیاسی منظر نامہ تیزی سے بدل ہو رہا ہے ، ایسے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین بھی سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف سے الگ ہونیوالے 60 سے زائد سابق اراکین اسمبلی و رہنماؤں سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کے لیے بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہےکہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے، جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دُگنی ہوگئی ہے۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے 10 مئی کو جاری کیے گئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں 10 مئی کو لگائے گئے تھری ایم پی او سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ کیا یہ سپیشل کمیٹی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ سپیشل کمیٹی کے لیے بھی وہی رولز ہوں گے جو عام کمیٹی کے لیے ہوتے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کو متعلقہ وزارت کو پارٹی بنانا پڑے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، نواز شریف کو ریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے، جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آکر پارٹی کو لیڈ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان 9 مئی کے اس سارے معاملے کے آرکیٹیکٹ ہیں، عمران خان نے نفرت کی سیاست نوجوانوں کے ذہنوں میں اتاری، میری اندازے سے عمران خان کی گرفتاری ضرور ہوگی، یہ انویسٹی گیشن ٹیم اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا، بی ایڈ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ڈیڑھ اور اڑھائی سال کے بی ایڈ پروگرام میں اساتذہ کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی، پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو فیس ادائیگی کیلئے آسان قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔ چیف نصاب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کیلئے ہے، سرکاری اساتذہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے رہنماؤں کی سنچری مکمل ہوگئی۔ 9 مئی کے بعد حراست میں لیے گئے اور حراست میں جائے بغیر تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں پارٹی کے نمایاں رہنما اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ فواد چودھری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز نے بھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم دلفریب ہو گیا۔ لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش گرمی سے مرجھائے چہروں پر رونق لے آئی، شہر اور گردونواح میں رم جھم نے موسم خوشگوار کر دیا۔ گلبرگ، ڈیفنس، وحدت روڈ، اچھرہ اور کوٹ لکھپت میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا، ماڈل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ مغل پورہ اور ہربنس پورہ میں بھی بجلی کڑکی، بادل برسے اور آسمان سے ہوا کے دوش پر موتی زمین پر اترے تو ڈالی ڈالی جھوم اٹھی، درخت اور پودے غسل کے بعد نکھر سے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی دبئی سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے اور وہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر کی مسلم لیگ ( ق ) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے جس میں وہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری…

Read More

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ان کی بڑی بہن فوزیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقات ہو گئی۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے مطابق فوزیہ صدیقی نے فورٹ ورتھ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے 20 سال بعد ملاقات کی جو کہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ یہ ملاقات 20 سال بعد ہوئی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی، ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک، آسٹریلیا تعلقات، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران جمہوریت کے فروغ و استحکام اور آئین و قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تحریک انصاف کے فلسفہ و منشور…

Read More