Author: admin

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی ہم سب نے مذمت کی ہے، نو مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق ایم این اے محمود مولوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، بے شمار لوگ جیلوں میں گئے جو براہ راست ملوث نہیں تھے جو کچھ ہوا مشترکہ ذمہ داری تھی نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ…

Read More

گلگت:(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد زیدی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی۔ آج مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد امجد زیدی نے سپیکر بلتستان اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ نذیر احمد ایڈووکیٹ نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ہوں گے۔

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کے ممکنہ اثرات سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اتھارٹی نے تنبیہہ کی ہے کہ ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال بارے مسلم لیگ ق کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی گئی۔ اے پی سی بارے تجویز پر حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، تجویز منظور ہونے پر اے پی سی میں تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق ملکی سیاسی حالات میں بہتری کے لئے سیاسی قیادت کو ایک میز پر بٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے، تحریک انصاف کو اے پی سی میں بلانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں عمران خان ان کی اہلیہ اور زلفی بخاری کا ذکر آتا ہے، سارا کیس سب کے سامنے ہے، اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں، یہ معاملہ چند منٹ کا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ہے کہ جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے، 190 ملین پاؤنڈ والا آج کل مشہور ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نے انگلستان میں کچھ اکاؤنٹس فریز کیے تھے، 190 ملین پاؤنڈ آج کے…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے زیر تکمیل پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے۔ محسن نقوی کو پنجاب ایگری کلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کا 85 فیصد سول ورک اور تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں، پی اے ایف ڈی اے کے لئے 99 فیصد آلات بھی امپورٹ کئے جا چکے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی اے ایف ڈی اے کے آڈیٹوریم اور زیر تکمیل عمارت کے تمام…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نیم مارشل لاء لگ چکا ہے، فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو مطلب جمہوریت تو ختم ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے کئی کارکنوں کے خلاف تو ایف آئی آر بھی نہیں، نامعلوم کی فہرست میں ڈالا گیا ہے، وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانت دیتے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ نہ ہونے کی تردید کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی کے ساتھ کیا کوئی رابطہ ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ایسی بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جہاں تک مجھے پتہ ہے دو دن کے بعد ویسے بھی وہ قانون بن جانا تھا، فی الحال الیکشن کے علاوہ کوئی چارا نہیں اور ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ کہ پارلیمنٹ سب سے مقدس ادارہ ہے جس کی توہین کی جا رہی ہے اور اس کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے یا کسی اور کی گفتگو ذاتی نہیں، گفتگو میں سیاسی جماعت کا ٹکٹ بیچنے کی بات ہو رہی ہے، ٹکٹ بیچنے سے متعلق گفتگو کی تحقیقات ہونی چاہیے، ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو بلا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور اقوام متحدہ (یو این) قیام امن کی کوششوں کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی منا رہے ہیں جس کیلئے وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سال 1960ء سے اب تک اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں خدمات سرانجام دینے والے 2 لاکھ پاکستانی مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں امن مشنز میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مائنس کوئی بھی نہیں ہونا چاہیے، ووٹر فیصلہ کرے گا کہ پی ٹی آئی کی حقیقت کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پر کراچی میں 3 سال نیب کیس چلتا رہا جس کا نہ سر تھا نہ پیر، کل کیس واپس نیب کو بھیج دیا گیا ہے، عمران خان اب کہتے ہیں کہ یہ سب باجوہ صاحب کروا رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو عدالت بلاتی ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 روز کی توسیع کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، لاء افسران اور نیب کی قانونی ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔ دوران سماعت وکیل عمران خان خواجہ حارث نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں جبکہ عمران خان گاڑی میں موجود تھے۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث سے کہا کہ…

Read More