Author: admin

کوٹ ادو: (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیدیا، تحصیل کے سائلین کو سیشن کورٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایڈیشنل سیشن ججز ماڈل ٹاؤن کی تحصیل کے کیسز پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز فوری متعلقہ سٹیشنز پر کام شروع کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحصیل ماڈل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس شرعی عدالت اقبال حمید الرحمٰن سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے ان کی تقررری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر آج ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی میں شرکت کریں گے۔ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوئم اور سعودی دوشیزہ رجوہ آل سیف کی شادی کی مرکزی تقریب آج شام عمان کے زہران پیلس میں منعقد ہو رہی ہے ، اس تقریب میں دنیا بھر سے معزز مہمان، سربراہان مملکت، سیاسی و سفارتی شخصیات اور قریبی دوست اور شاہی خاندانوں کے افراد شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کا دورہ کریں گے، وہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک آرمی کے ویٹرنز کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کو پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویٹرنز آف آرمڈ فورسز کے وفد کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کر دینے والا واقعہ ہے، بابائے قوم کے گھر کو جلانے والے اور پاکستان کی سرحدوں کے محافظوں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسند کسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں۔ وفد نے کہا کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، 9 مئی کے دلخراش واقعات…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ اس بار کراچی سپر ہائی وے کی بجائے مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے، شہریوں کو منڈی تک پہنچنے کے لیے جمالی پل سے تقریباً 7 کلو میٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے بائیں جانب مڑنا ہو گا پھر 10 کلومیٹر مزید فاصلہ طے کرنا ہو گا۔ راستے میں 8 مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات میں روشنی کا بھی مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 40 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانور…

Read More

صلالہ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گول سکور کیے۔ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی ، 42 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ 44 ویں منٹ میں…

Read More

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکی جیل میں دو پاکستانی بہنوں نے مسلسل دوسرے روز بھی ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو۔ ڈاکٹر عافیہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔ دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔ انھوں نے لکھا ’’ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) نے تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا ، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا اور وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔ پیمرا کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیاں سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔ احکامات میں کہا گیا کہ یہ ایک خوفناک رجحان ہے جس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط سے قانون بن گیا ہے۔ عدالت نے نئے قانون پر عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دیا تھا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے نیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ اس کے علاوہ نکیال آزاد کشمیر، ملتان ،راجن پور،گجرات، شکرگڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 8 روپے کمی کیساتھ 262 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 253 روپے فی لٹر ہوگئی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں یکم سے 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔ اسحاق ڈار…

Read More