Author: admin

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین کا مشن اسلام آباد ، جہانگیر ترین کا اپنی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے کئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد ملک میں سیاسی منظر نامہ تیزی سے بدل ہو رہا ہے ، ایسے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین بھی سیاست میں دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج بھی اسلام آباد میں اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی اہم ترین شخصیت کا جہانگیر ترین سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر اپنا جواب جمع کرادیا۔ (ق) لیگ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی میں کمی نہیں اضافہ ہو گا کیونکہ ایکٹ کا سیکشن 4 سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو وسیع کرتا ہے، ایکٹ کا سیکشن 3 عدلیہ کے 184(3) کے اختیار کے استعمال کو کم نہیں کرتا۔ (ق) لیگ نے مؤقف اپنایا کہ سیکشن 3 چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار کا استعمال سینئر ججز سے مل کر استعمال کا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 32 پیسے کم ہوئی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ شہریار آفریدی کی رہائی کے بعد گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں وکیل شہر افضل مروت نے دلائل میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری کی گئی اور کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سٹیٹ کونسل کو ہدایت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعہ کے بعد نظر بند تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں، عدالت نے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے۔ فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کی نظربندی کے احکامات کو خلاف قانون قرار دیا گیا، اس کے علاوہ لاہور، وزیر آباد، جھنگ، شیخوپورہ،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےکی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے عام افراد کی ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگز اور آڈیولیکس پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کی ہے۔ عدالت نے وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھی پٹیشن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہر میں جاری میگا ترقیاتی پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور کے میگا پراجیکٹس پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن ڈی جی ایل ڈی اے، نیسپاک، ایف ڈبلیو او اور ڈی جی پی ایچ اے اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے، نوازشریف انٹرچینج انڈر پاس، کیولری سگنل فری روڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ارفع کریم…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کےقر یب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک حادثہ مستونگ کےقر یب قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا ۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست میں ریاست لازم و ملزوم ہے، جس طرح چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی اور تھانوں میں رشوت وصول کی جا رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے لے کر آسٹریلیا تک اور چین سے لے کر سعودی عرب تک سب سمجھا رہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اور رسوائی کی آخری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں 3 سابق وزراء نے نیب میں اپنے بیانات قلم بند کرا دئیے۔ ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے بتایا کہ اس رقم سے متعلق معاملہ کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔ تینوں وزراء نے نیب میں اپنے بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ہمیں کوئی بریفنگ دی گئی اور نہ دستاویزات، بس کہا گیا کہ منظوری دے دیں۔ نیب نے تینوں سابق وزراء سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی لڑائی اصولوں پر نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے چاروں طرف غربت ہے، عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا، عام آدمی کے لیے علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں، ساری تباہی اور بربادی کا ذمہ دار کون ہے؟ سرکاری اور غیر سرکاری منصوبوں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا، ساری تباہی…

Read More