Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین انکوائریز اورانویسٹی گیشن کو بند کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے، نیب سیکشن 5 کے برعکس قائم تمام کرپشن کیسز بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق چیئرمین انکوائریز، انویسٹی گیشن بند کر کے متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کی عدم دستیابی پر ڈپٹی چیئرمین کواختیارات حاصل ہوں گے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی ہو گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی، حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے۔ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہو گی، چیف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، قیمتوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت گھریلو سلنڈر کی قیمت 438 روپے کمی کے بعد 2322 روپے ہو گئی ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 1686 روپے کم ہو کر 8933 روپے میں فروخت ہوگا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ سسرال ہو یا والدین کا گھر، شادی شدہ زندگی میں رشتوں میں توازن برقرار رکھنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا بخاری نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ والدین کا انسان کی زندگی میں ایک اہم مقام ہوتا ہے اور یہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا، اسی طرح شوہر کے حوالے سے جو رشتے بالخصوص ساس سسر وغیرہ کا اپنا ایک مرتبہ اور اہمیت ہوتی ہے، ہر رشتے اور تعلق کی ایک اہمیت ہے تاہم کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ انعمتا قریشی نے اپنے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات عائد کر دیئے۔ انعمتا قریشی نے انسٹا گرام پر متعدد سٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے خاوند سارنگ کی والدہ اور بہن سمیت رشتے دار ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں جسے وہ بارہا نظر انداز کردیتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے اپنی ساس پر سنگین نوعیت کے لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی ساس انہیں برا کہنے اور بے عزت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں، ان کی ساس اس سوچ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر نے سپر ہٹ بالی ووڈ فلمیں ٹھکرانے کا انکشاف کیا ہے۔ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کی ہر دور میں دنیا قدردان رہی ہے، ہمارا ڈرامہ ہو یا فلمیں، پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کو ہر ملک میں پسند کیا جاتا ہے، یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ کئی بھارتی اداکار اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی ڈراموں کو دیکھ کر ہی اداکاری سیکھی ہے۔ سرمائے کے حجم کے اعتبار سے بالی ووڈ کی انڈسٹری بہت بڑی ہے اور بیشتر بھارتی فلم ساز چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے باصلاحیت اداکاروں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکا کو موزوں قرار دے دیا، بھارت چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں۔ ایشین کرکٹ کونسل کی ابتدائی میٹنگ میں یو اے ای وینیو کو مسترد کرنے کی بات چیت ہوئی جبکہ بھارت پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر انکاری ہے، بھارت نے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم نہ کیا تو ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت بھی مشکوک ہو جائے گی۔ ادھر اے سی سی پاکستان کے بغیر ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے دیگر بورڈز کے ساتھ اجلاس کر…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان پہلے 2 میچز سے باہر ہوگئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل راشد خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں، راشد خان کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جنہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ راشد خان تیسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمبنٹوٹا میں شیڈول 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ…

Read More

پیرس : (ویب ڈیسک) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نواک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہنگری کے ٹینس کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس…

Read More

ریاض : (ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے دو لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے نے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حج سیزن کےآغاز سے اب تک دولاکھ سے زیادہ حج زائرین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزارحج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ جبکہ 7 ہزار سے زیادہ زمینی راستے سے مدینہ پہنچے ہیں۔ مدینہ پہنچنے والوں میں سے سب سے زیادہ حج زائرین کا…

Read More

عمان : (ویب ڈیسک) اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی دوشیزہ رجوہ آل سیف کی شادی کا وقت آن پہنچا، یہ شادی اردن سمیت پورے خطے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور سعودی رجوہ آل سیف کی شادی کی مرکزی تقریب آج شام عمان کے زہران پیلس میں منعقد ہو گی ، شاندار شادی کی تقریب کی لائیو کوریج شام 4:00 بجے شروع ہوگی۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے معزز مہمان، سربراہان مملکت، سیاسی و سفارتی شخصیات اور قریبی دوست اور شاہی خاندانوں…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا، پروسیجرل ووٹ منظور ، بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوان میں کارروائی سے متعلق قرارداد 187 کے مقابلے میں 241 ووٹوں سے منظور کرلی گئی ، ووٹ منظور کیے جانے سے بل پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پر ووٹنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ قرض کی حد اکتیس اعشاریہ چار کھرب ڈالر تک محدود رکھنے کو معطل کیے جانے کا بل کچھ دیر میں ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ ایوان میں 213 ڈیموکریٹس اور 222…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے 300 ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس نے یوکرین کے خلاف ایک وحشیانہ، مکمل طور پر بلا اشتعال جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، مزید فضائی حملے شروع کیے ہیں اور یوکرینی شہروں پر بمباری کی ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ روس کے حالیہ حملوں میں صرف مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنانے والے…

Read More