Author: admin

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بہت سارے لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اب انہیں اس جماعت بارے پتا چل گیا تو واپس آ رہے ہیں، ہم جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر بڑی کشیدگی ہے، خواتین کے حوالے سے جنسی زیادتی کے گھٹیا الزامات لگائے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر الزامات کی بارش ہو رہی ہے، ایک…

Read More

ملتان:(ویب ڈیسک) پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پی پی 269 سے ٹکٹ ہولڈر رفاقت گیلانی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمّت کرتا ہوں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نوٹس میں نہیں ہے کہ 9 مئی واقعات کی پلاننگ ہوئی، 9 مئی کو دنیا میں بڑا غلط تاثر گیا، 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ رفاقت گیلانی نے کہا…

Read More

پشاور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 10 سال کے دوران طالبان کی آباد کاری کی گئی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق تقسیم، نفرت کی سیاست نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ڈیفالٹ تک پہنچ گیا ہے، مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں معاشی بحران سمیت بجلی اور دیگر سہولیات میسر نہیں، خیبرپختونخوا میں دس سال حکومت کرنے والے نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

Read More

پشاور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہر موڑ پر تحریک انصاف کی قیادت کو سمجھاتا رہا لیکن وہ نہیں سمجھے، مخالفین کو بدنام کرتے کرتے تحریک انصاف خود تباہ ہو گئی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ 75 سالوں سے چند ایک چہرے ہی قومی و صوبائی اسمبلیوں پر قابض ہیں، تحریک انصاف کا منشور الزامات کے سوا کچھ نہیں، پی ڈی ایم کا بھی کوئی منشور نہیں سوائے توشہ خانہ اور سکینڈلز کے، اس وقت ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔…

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، سانگھڑ، میرپور خاص، جیکب آباد، شہید بے نظیرآباد، سکھر و دیگر جیلوں میں نظربند شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نظربند شہریوں کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہری کسی اور جرم میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے، دوسرے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو بھی اندرون سندھ کی جیلوں سے کراچی منتقل کیا جائے، جن…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ9مئی کے واقعات ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی، شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے کارکنان کو ہدایات جاری کررکھی تھیں، لوٹے ہوئے70ارب روپے قوم کے پیسے تھے، فوجی تنصیبات پر دھاوا بولنے والوں نے ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں نہیں جمع کروایا گیا،9 مئی کے واقعات پر شہید…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہماری جماعت کے رہنماؤں کو تھری ایم پی او اور مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے خلاف دو بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے جن میں ضمانت لے رکھی ہے، خدشہ ہے کہ مجھے بھی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5 جون کو طلب کر لیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا گیا ہے، نیب کیجانب سے تحقیقات کیلئے بار بار طلبی پر عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے ہیں، نیب طلبی کے نوٹس عثمان بزدار کی لاہور اور آبائی رہائش گاہ ڈی جی خان ارسال کیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نیب تفتیش میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں،…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا۔ صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ اور قریبی سڑک کا گھیراؤ کر رکھا تھا۔ پولیس نے چودھری پرویز الٰہی کی گاڑیوں کو ظہور الٰہی روڈ کے گول چکر پر ناکے پر گھیرے میں لے کر انہیں گرفتار کر لیا، پرویز الٰہی کے ترجمان نے بتایا کہ چودھری پرویز الٰہی کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا تو شاید 9 مئی کا واقعہ پیش نہ آتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کن کے کہنے پر ہوئے سب ثبوت موجود ہیں، گزشتہ کئی ہفتوں سے اندرونی اور عالمی سازش کی بات چل رہی ہے، یہ اندرونی سازش بھی تھی اور عالمی بھی، مختلف ممالک سے ملزم کو بچانے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آڈیو ٹیپس خصوصی کمیٹی کی کارروائی روکنا آرٹیکل 69 کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ عدلیہ کی پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں مسلسل مداخلت افسوسناک ہے، آرٹیکل 69 کہتا ہے کہ عدالتیں پارلیمنٹ کی کارروائی کے بارے میں پوچھ گچھ یا مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ کی توسیع ہے، اس لیے اسے استثنیٰ حاصل ہے، اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے، وفاقی نظامت تعلیمات اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے۔

Read More