Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سیاست کے مرکز لاہور میں پیپلز پارٹی بڑا عوامی جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پارٹی کے ضلعی صدر اسلم گل شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں متحرک سیاست جاری ہے اور پارٹی میں مزید سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی تھم…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ماہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان ميں عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو متوقع ہے۔ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بجائے ‘ڈیموکریٹس’ کے نام سے ایک نیا گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں کابینہ کا حصہ رہنے والے ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے ہم خیال اراکین کا اجلاس ہوا جس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے، اراکین ڈیموکریٹس کے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد والے گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوبارہ داخل ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر ان سے زبردستی بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے کہ ہم پے کوئی تشدد نہیں ہوا اور ہمارا بازو گرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پولیس یہ سب کچھ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں عائشہ اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں، خون خرابے والی سیاست پسند نہیں، فیصلہ کیا ہے سیاست مکمل چھوڑ دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک عام پارٹی ورکر ہوں، پارلیمانی سیکرٹری نہیں تھی، پارٹی کے چیئرمین کو تو میرا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میں نے لاہور میں ایک لاکھ پودے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنماء جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی کے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جا رہے ہیں۔ جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان…

Read More

انقرہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو تحفے میں آم دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ طیب اردوان اور اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کیلئے ترکی میں ہیں، جہاں ان کی ترک صدر اور انکی اہلیہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم بھائی کیلئے اور آدھے بہن کیلئے ہیں، شہباز شریف کے ایسا کہنے پر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا اٹھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی، صدر و سیکریٹری سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ حنیف راہی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان سے عازمین حج کیلئے حجاز مقدس کا سفر آسان ہوگیا، کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہِ راست حج پروازوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ رات قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمینِ حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کیٹیگری-II کے نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائٹ لینڈنگ کی، یہی پرواز بعد ازاں 145 عازمینِ حج کو لے کر براہِ راست مدینہ کیلئے روانہ ہوئی۔ پی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ گوجرانوالہ سے چودھری علی اشرف وڑائچ اور چودھری حارث میراں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حافظ آباد جلال پور بھٹیاں سے چودھری انصر نے بھی سابق صدر سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج کل…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔ ضلع بونیر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا، پی ٹی آئی بونیر کے رہنما بختیار علی، ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما مینا خان اور سابق ایم این اے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نےترکیہ کےسابق نائب وزیراعظم اورایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات کی ، انہوں نے صدراردگان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف سے جمہوریہ کوسووکی کی صدروجوسہ عثمانی سادیرو نے بھی ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ایران کے اول نائب صدر محمد…

Read More

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وادی نیلم میں مال بردار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق وادی نیلم چانگن کے مقام پر مال بردار ٹرک سیدھا دریائے نیلم میں جا گرا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ ایک زخمی ریسکیو کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں، ریسکیواہلکاروں اورپاک فوج نےموقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور چاروں افراد کی لاشیں نکال کر مظفرآباد روانہ کردی گئی ہیں ۔

Read More