Author: admin

مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں توبڑا حادثہ ہونے کا خطرہ تھا، شہربانو آپ کا شکریہ! آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ دباؤ، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا،…

Read More

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورت کے فل بینچ نے درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ فل بینچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی، آئندہ سماعت کا تعین آفس لاہور ہائیکورٹ کرے گا۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ درخواستوں…

Read More

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹوٹا ہوا آئی پیڈ دکھایا گیا ہے جسے ایک خاتون نے غلطی سے اوون کے اندر پکانے کیلئے رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پوسٹ مع تصویر Reddit پر شیئر کی گئی ہے جس میں صارف نے لکھا کہ میری ماں نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اوون میں پکا دیا۔ شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ پر 30,000 سے زیادہ لائکس اور تبصرے کیے جاچکے ہیں۔ جس میں کچھ صارف تو دنگ رہ گئے اور کچھ نے اس حوالے سے چٹکلوں کا موقع ہاتھ سے نہیں…

Read More

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ امیر جماعت اسلامی چیف جسٹس کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ جمعہ 23 فروری کو سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کرکے معاملے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں، ہم امید ہے کہ…

Read More

کراچی: کیویز کیخلاف آسٹریلیا نے ٹوئنٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا جب کہ آسٹریلیا نے 100 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل کامیابی بھی اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 10.4 اوورز میں 4 وکٹ پر 118 رنز جوڑے، اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر میلین کی گیند پر سیفرٹ کا کیچ بن گئے، تاہم میتھیو شارٹ اور اوپنر ٹریوس ہیڈ (27) نے دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز کی ساجھیداری بناکر ٹوٹل کو 67 تک پہنچادیا، گلین میکسویل 20 رنز…

Read More

اسلام آباد: پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے رٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رضا مندی دے دی۔ وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3 فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یکسر مسترد کردیا جبکہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا…

Read More

بہاولپور: صحرائے چولستان میں 19ویں ٹی ڈی سی پی جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی جب کہ پریپیئرڈ کیٹیگری میں زین محمود، خواتین کیٹیگری میں مہم فیروز نے بازی مار لی۔ چولستان میں پانچ روزہ جیپ ریلی کی پریپیئرڈ کیٹیگری میں بہاول پور کے زین محمود دو مرحلوں کا مجموعی 462 کلومیٹر فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ میں مکمل کرکے پہلے، جعفر مگسی دوسرے نمبر پر رہے، نادر مگسی جیپ خراب ہونے کی وجہ سے ریس سے باہر ہو گئے۔ خواتین کیٹیگری میں مہم فیروز فاتح قرار پائیں، دینا پٹیل دوسرے، لالین تیسرے نمبر پر رہیں۔ اسٹاک کیٹیگری میں بلال چوہدری…

Read More

کراچی: مشہور ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستانی سیلبریٹیز کو نہیں دکھاتا لیکن ہم انہیں دکھاتے ہیں۔ ڈیزائنر حسن شہریار نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے اشتہارات میں بھارتی سلیبریٹیز کو دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے میڈیا میں بھارتی شخصیات کو کوریج ملتی ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی سیلیبریٹیز کو نہیں دکھاتا۔ حسن شہریار کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں نا ان کے سیلبریٹیز سے مجھے کوئی مسئلہ ہے تاہم میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ…

Read More

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024ء کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیم سپرٹ مشق 2024ء کی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل مشق کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب میں فوجی مبصرین سمیت 20 دوست ممالک نے شرکت کی، شریک ممالک میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، امریکہ…

Read More

** پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔** لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان…

Read More

کراچی:  سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کا…

Read More

لاہور: سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو سپیکر آئینی طورپر خود اجلاس بلا سکتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21 ویں روز سپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، آئین کی 21 دن کی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے، صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے…

Read More

تاریخ دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ دنیامیں جب سے بادشاہتیں قائم ہوئی ہیں عورت کی حکمرانی بھی ساتھ ساتھ ہی چلی ہے۔ مصرکی قدیم ترین تاریخ میں بھی خواتین کے بادشاہ بننے کے شواہد ملتے ہیں۔اورپھر مصرکی آخری فرعون قلوپطرہ کو دیکھیں تو اس وقت فرعونوں کی سلطنت زوال پذیرتھی لیکن قلوپطرہ نے اپنی سلطنت کو مضبوط کرنے کے لیے وہ کام کرنے کا فیصلہ کیا جو اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔قلوپطرہ نے اپنی دشمن سلطنت روم کے بادشاہ جولیس سیزراور مارک انٹونی کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرلیے تھے۔اسی طرح ’’ایمپرس تھیوڈورا ‘‘بازنطینی سلطنت کی…

Read More