تازہ تر ین

خاتون کو پُرتشدد ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی کیلئے مریم نواز کا خراج تحسین

مسلم لیگ (ن) کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں توبڑا حادثہ ہونے کا خطرہ تھا، شہربانو آپ کا شکریہ! آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ دباؤ، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا، توقع کرتی ہوں پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv