Author: admin

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا۔ سنجے لیلا بھنسالی کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ فلمسازوں میں ہوتا ہے، اُنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، مادھوری ڈکسٹ، ایشوریا رائے بچن سمیت دیگر شامل ہیں۔ سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی دو سُپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جن میں فلم ‘خاموشی’ اور ‘ ہم دل دے چکے صنم’ شامل ہیں، ان فلموں کے بعد فلمساز نے سلمان خان کو…

Read More

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پاس قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلانے کی سمری کل بھیجی گئی ہے، صدرمملکت کا خیال ہے کہ وہ سمری کو15 دن تک روک سکتے ہیں۔ صدرمملکت کا مؤقف ہے کہ کوئی بھی سمری 15دن تک روکنے کا آئینی اختیار رکھتا ہوں۔ صدر کو بریفنگ دی گئی کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو لازمی بلا نا پڑے گا، آئین پابند کرتا ہے کہ انتخابات کے…

Read More

انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک مسجد میں نمازیوں کے لیے صبح دم ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نمازی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول کی ایک مسجد میں نماز فجر کے بعد بھی گہماگہمی ہے اور کئی معمر نمازی کسی کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ انتظار امام مسجد کا نہیں کہ نماز ہوچکی ہے بلکہ ایک نوجوان کا ہے جو فٹنس ٹرینر ہے۔ بڑھتی عمر اور وزن سے پریشان نمازیوں نے وقت کے ساتھ ساتھ وارد ہونے والے امراض سے مقابلہ کرنے کے…

Read More

لاہور: کراچی سے چوری ہونے والا مہنگا موبائل غریب کے گلے پڑ گیا، چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے چوری کا موبائل خریدنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کرنے پر غریب شہری نے بتایا کہ میں نے خریدا ہے جس پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اصل چوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ انچارج چوکی بیگم کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ گرفتار غریب سبزی فروش نے موبائل اپنی بیگم کو گفٹ دینے کے لیے محنت کی کمائی سے خریدا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے اصل ملزمان…

Read More

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مراد علی شاہ کے مدمقابل اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کرلیا گیا۔ ذارئع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت…

Read More

امریکا میں ایک نوجوان نے گھر میں کسی بات پر بحث کے دوران مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے اپنے والد کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والا کوئی اور نہیں، مقامی عدالت کا جج ہے۔ 36 سالہ خلفانی ہارڈوِک کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ اس نے 2014 میں بھی فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا تھا۔ بیٹے کے ہاتھوں زخمی ہونے والے جانی ہارڈوک منٹگمری کاؤنٹی کی ففٹینتھ جیوڈیشل سرکٹ کے جج ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جج کے گھر سے جگھڑے کی آوازیں آئیں اور پھر فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ خلفانی ہارڈوکن والد کو زخمی کرنے کے…

Read More

جنوری میں پاکستان بھر کے پلانٹس نے 22 لاکھ 70 ہزار موبائل فون سیٹ بنائے یا اسمبل کیے۔ اس دوران درآمد کیے جانے والے موبائل فون 2 لاکھ 40 ہزار تھی۔ پاکستان میں تیار اور اسمبل کیے جانے والے فون سیٹس میں 7 لاکھ 20 ہزار ٹو جی سیٹ اور 15 لاکھ 50 ہزار اسمارٹ فون شامل تھے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترتیب دیے ہوئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں استعمال ہونے والے ڈیوائسز میں 60 فیصد اسمارٹ فون ہیں۔ 40 فیصد ڈیوائسز ٹو جی ہیں۔ 2023 کے دوران ملک بھر میں…

Read More

برطانیہ میں دائیں بازو کی انتہا پسندی کے باعث غیر معمولی سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی تین ارکان کو محافظ فراہم کردیے گئے ہیں۔ لیبر اور کنزرویٹیو پارٹیز سے تعلق رکھنے والی سیاست دانوں کو ڈرائیور کی خدمات کے ساتھ گاڑیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق خطرات کا جائزہ لینے کے بعد پارلیمنٹ کی تینوں ارکان کی سیکیورٹی میں اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ پارلیمںٹ کی تینوں ارکان کو، جن کا نام نہیں بتایا گیا، نجی کمپنی کے تحت سیکیورٹی اور گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ پارلیمنٹ کے بہت…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی…

Read More

سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا جلاس آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ 10 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اجلاس کے آغاز پر 10 نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی نے حلف اٹھایا جن میں سنی اتحاد کونسل ( پی ٹی آئی) کے 9 اور جماعت اسلامی کے ایک نو منتخب رکن محمد فاروق نے حلف…

Read More

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلیے آزمائشی بنیادوں پر ویب پورٹل متعارف کروادیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن، آن لائن ڈاکیومنٹس جمع کروانے سمیت دیگر آن لائن سہولیات کی فراہمی کیلیے آزمائشی بنیادوں پر ویب پورٹل متعارف کروادیا ہے تاہم ای پورٹل میں آنے والی مشکلات و مسائل کو دور کرکے جلد پورٹل کو کارپوریٹ سیکٹر کیلیے مکمل آپریشنل کردیا جائے گا اور اسکا باضابطہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔ ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ…

Read More

معروف اداکارہ ماورا حسین کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر بنائے گئے پیروڈی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں معروف بھارتی گلوکار و موسیقار یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر ایک پیروڈی گانا تیار کیا تھا جس میں اُنہوں نے گلوکار کے وہ الفاظ استعمال کیے تھے جوکہ اُنہوں نے ایک تقریب کے دوران مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے بولے تھے۔ یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر تیار کیے گئے اس پیروڈی گانے کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جسے ایک…

Read More

تہران: ایران نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی حکومت سازی پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں اس امید کا بھی…

Read More