Author: admin

ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا۔ فارم 49 کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گشتاسپ خان کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق شہزادہ گشتاسپ خان نے 105259 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔ الیکشن کمشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع…

Read More

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے سکیورٹی فیس 1220 سے بڑھا کر 18000 روپے کرنے کی درخواست دائرکردی گئی، دس کلو واٹ سے کم لوڈ لینے والے صارفین کو 20000 روپے فی کلو واٹ سے ادائیگی کرنا ہو گی، سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لئے صارفین کو 24000 روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں سکیورٹی 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلوواٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور دس مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین سے پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد لیا جائے گا۔ ذرائع وزارت…

Read More

کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ رین ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کی…

Read More

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کے لیے صحیح فورم ہے اور یہ جنگ کے بدلتے ہوئے ماحول میں ٹیم کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق کے مختلف مرحلوں کے دوران ٹیموں کی پیشہ ورانہ…

Read More

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے 13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیٹی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی۔ کوٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد عام کو آرام دے کر سہیل خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس، انور علی، زاہد محمود اور بلیسنگ مزرابانی کو ٹیم…

Read More

آسٹریلیا میں انٹیلی جنس چیف کی طرف سے ایک سیاست دان پر ملک بیچنے کے الزام کے بعد ہنگامہ برپا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس سیاست دان کا نام بتایا جائے۔ آسٹریلیا کے ڈائریکٹر جنرل آف سیکیورٹی مائیک برجس نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ایک ملک کے جاسوسوں کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ایک سابق سیاست دان کو منتخب کیا، پروان چڑھایا اور باضابطہ تقرر کیا۔ کینبرا میں بدھ کو ایک تقریر کے دوران انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ اس سابق سیاست دان نے بیرونی قوت کے مفادات کو بڑھاوا دینے کے…

Read More

جنیوا: اقوام متحدہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں سرعام پھانسی دینے کا ظلمانہ سلسلہ روک دے۔ عالمی خبر رساں کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں 2 افراد کو سرعام پھانسی دیئے جانا پریشان کن ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے افغانستان میں سرعام پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا کہ وہ سزائے موت کا استعمال بند کریں۔ اپنے بیان میں جیریمی…

Read More

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اگر اُنہیں سرحد پار بالی ووڈ سے آفر آئی تو وہ دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی۔ حال ہی میں سارہ خان نے بھارتی خبررساں ادارے “انڈیا ٹوڈے” کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے بھارت میں اپنی مقبولیت اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں بات کی۔ سارہ خان نے کہا کہ جب میرا ڈرامہ سیریل ‘ثبات’ نشر ہوا تو بھارت میں اُس ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا، مجھے سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات…

Read More

سعودی فٹبال فیڈریشن نے النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار پرتگالی فٹبالر کو الشباب کے خلاف میچ میں 2-3 کی فتح کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر ایک میچ کی معطلی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی جس میں رونالڈو کان کو ہلانے ہوئے اپنے اگلے حصے کو شائقین کی طرف کرکے جشن منارہے تھے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الشباب کے شائقین کی جانب سے میچ میں “میسی” کے نعرے لگائے گئے تھے جس پر رونالڈو نے گول…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 905 پوائنٹس کی تیزی آئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 64609 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق لسٹڈ کمپنیوں کے مضبوط مالیاتی نتائج و منافع کے اعلانات اور حکومت کی تشکیل اور سیاسی غیریقینی فضاء کم ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 64 پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔ تیزی کے سبب حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں اور مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف سے بروقت معاہدے، سستے بائی لیٹرل و ملٹی لٹرل قرضے ملنے…

Read More

رمضان المبارک کے پیش نظر جہاں مسجد الاقصیٰ عبادت کے حوالے سے چرچہ میں رہتی ہے، وہیں اب حماس کے سربراہ نے فلسطینیوں کو قبلہ اول کی طرف مارچ پر زور دیا ہے۔بدھ کے روز فلسطینی تنطیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے رمضان کی شروعات پر یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کی طرف مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا ہے، اس مارچ کا مقصد رمضان کے دوران اسرائیل جارحیت کو روکنا بھی ہے۔حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ یہ کال یروشلم اور ویسٹ بینک کے لوگوں کے لیے ہے، رمضان کے پہلے دن…

Read More

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 2057ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 215700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے کے اضافے سے 184928روپے ہوگئی۔ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی…

Read More

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھی دیگر مغربی ممالک کی طرح حماس کو کُلّی طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کے سیاسی اور عسکری بازو الگ الگ ہونے کا تصور ٹوٹ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکس نے حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور انھیں مادی مدد فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ حماس نے ہمیشہ اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری علی الاعلان قبول کی ہے…

Read More