تازہ تر ین
مریم نواز

پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی سے دیا:مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کو دلیری، عزم اور حکمت کے ساتھ مؤثر جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور اُن کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، مگر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کے دفاع کے لیے چٹان کی طرح ڈٹی رہتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv