Author: admin

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے، عمران خان کو پتہ تھا کہ حکومت جانے والی ہےانہوں نے قیمتیں کم کر کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اب اگر ہم انٹرنیشنل کمٹمنٹ نہ نبھاتے تو قدغنیں لگتیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حالات گھمبیر تھے، ہم نے ملک کا سوچا۔ مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ عوام بے وقوف نہیں ہے، سمجھ دار ہے، عوام کو پتہ ہے کہ حالات کے کون ذمہ دار ہیں۔…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے اپنے باصلاحیت لیگ اسپنر عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارک باد دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش کھلاڑی عادل رشید حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے جس پر ای سی بی نے انہیں پیشگی مبارک باد دی ہے۔ انگلش بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حج مبارک راشد لکھا اور دل والا ایموجی شیئر کرتے ہوئے کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں ای سی بی نے تصدیق کی تھی کہ عادم اپنے فیملی کے ہمراہ…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی بیٹ نش نامی ضعیفہ گزشتہ 65 سالوں سے ’امیریکن ایئرلائنز‘ میں بحیثیت ایئر ہوسٹس کام کررہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بیٹ نش کو کسی ایئرلائن میں طویل عرصے تک کام کرنے اور معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے پرعالمی ریکارڈ ہولڈرز کی فہرست میں شامل کرلیا۔ مذکورہ خاتون نے 1957 میں ایئرلائن میں ملازمت اختیار کرکے اپنی پیشہ ورانہ…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس پر غلہ چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزارت خارجہ نے ترکی کو خط لکھ کر جہاز کی تفصیلات فراہم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاز ساڑھے چار ہزار ٹن غلہ لے کر یوکرین کے شہر بیردیانسک کی بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے، یہ شہر اب روس کے قبضے میں ہے۔ یوکرین نے ترکی سے جہاز کو عملے سمیت قبضے میں لینے اور غلہ یوکرین کو واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) بلغاریہ کی جانب سے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے ردعمل میں روس نے بلغاریہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بلغاریہ سے سفارتی تعلقات کرنے کی دھمکی دی ہے جس پر یورپی یونین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا یہ اقدام اسے دنیا میں مزید تنہا کردے گا۔ ترجمان یورپی یونین نے یورپی ممالک کی جانب سے بلغاریہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوست ملک کو ایک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایاز امیر کے کپڑے پھٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں نے کوہ ہمالیہ میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت سر کرلی۔ دنیا بھرکے کوہ پیماؤں کی پاکستانی چوٹیاں سر کرنے کی مہم جاری ہے، جمعے کے روز ناروے اور تائیوان کی خواتین کوہ پیماؤں نے پہلے سیزن میں نانگا پربت سرکرلی۔ پاکستان میں کوہ پیمائی سیزن کی پہلی سمٹ میں دو غیر ملکی خواتین کوہ پیماؤں ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس ٹینگ نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کی ۔ نیپالی ٹیم کے اراکین نے بھی کوہ پیماؤں…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کاجول معروف ڈائریکٹر سوپرن ورما کی ہدایت کاری میں بننے جارہی ویب سیریز میں پہلی بار اپنے جلوے بکھیریں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کاجول بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد اب ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ سوپرن ورما کی ویب سیریز میں اداکارہ کا ڈیبیو ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’’ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار‘‘ پر ریلیز ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط اور مستحکم کرنے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی سفیر کو اسناد پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی احترام، اعتماد اور مفاد کی بنیاد پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں زیر حراست 682 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے جن میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (i) سے مطابقت رکھتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط کیے گئے تھے، اس کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا…

Read More

امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کو دی گئی ضمانت کو پورا کر رہی ہے کیونکہ جمعہ سے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔ یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے پہلے 1 جولائی سے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔ بھگونت مان نے کہا کہ پچھلی حکومتیں انتخابات میں وعدے کرتی تھیں وعدوں کی تکمیل میں 5 سال گزر جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے پنجاب کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ آج…

Read More

چترال: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 روزہ شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز ہوگیا، 12 ہزار 5 سو فٹ دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں کھیلا جانے والا یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا اہم فیسٹیول ہے۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیلاشی، چترالی، خٹک ڈانس اور مقامی نغمے پیش کئے گئے، حکومت خیبر پختونخوا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز نے وہاں موجود شائقین سے خصوصی داد وصول کی۔ شندور پولو فیسٹول کے پہلے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) این اے 245 کی نشست پر ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم پاکستان کو پرانے ساتھی کی تلاش، ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں واپسی کی مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کی ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے، فاروق ستار اپنے دیگر ساتھیوں کو خالد مقبول صدیقی سے ملاقات میں مدعو کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں بھی ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کے لئے راضی ہیں، خالد مقبول…

Read More