Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) عدالت نے کراچی سے مہدی کاظمی کی لاہور جا کر شادی کرنے والی دعا زہرا کے کیس کا تفتیشی افسرتبدیل کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔ کراچی کی عدالت نےتفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے دعا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔ دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کےجمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ، اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔ عدالت کے مطابق دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء…

Read More

سوڈان : (ویب ڈیسک) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 32فیصدکی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔مہنگائی کی شرح 32.01کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے بجلی ،گیس، انڈے،دودھ ، دالیں،ٹماٹر،پیاز سمیت28اشیاء مہنگی ہوئیں۔ جبکہ اسی دوران 6چیزیں ستی ہوئیں اور 17کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی 27.89فیصد اور ایل پی جی 1.15فیصد مہنگی ہوئی۔ٹماٹر کی قیمت میں 31.53 ،…

Read More

سوڈان : (ویب ڈیسک) سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ سوڈان میں ایک مرتبہ پھر آٹھ مظاہرین مارے گئے ۔ مظاہرین فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک تھے۔ جمہوریت نواز تنظیم نے فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال دی تھی۔ سوڈان کے ڈاکٹروں کی کمیٹی کے مطابق خرطوم کے جڑواں شہر اُومدرمان میں پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ایک اور واقعے میں خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے ایک شخص…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بدترین بجلی بحران ،کے الیکٹرک نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، کراچی کیلئے ایک اور شیڈول جاری کر دیا جس میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں دن کے بعد اب رات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ کے الیکٹرک کی طرف سے صارفین کو کیے گئے ایس ایم ایس کے مطابق رات کے وقت مستثنیٰ علاقوں میں کہیں 2 گھنٹے تو کہیں 3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا 10 روزہ تربیتی کیمپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ قومی خواتین ٹیم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، خواتین کرکٹرز آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے 10 روزہ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گی۔ ٹریننگ کیمپ میں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سمیت 10 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے، قومی اسکواڈ سہ ملکی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے 12 جولائی کو آئرلینڈ روانہ ہوگا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیرا عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کی صورتحال میں میری ذمہ داری اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھنا تھا۔ مستقبل میں روس سے تیل، گیس اور گندم لینا چاہتے تھے۔ جرمنی کے نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بنیادی طور پر جنگوں کا مخالف شخص ہوں۔ میں فوجی آپریشن پر یقین نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آپ ایک مسئلہ فوجی آپریشن کےذریعے حل کرتے ہیں تو کئی اور مسئلے کھڑے ہوجاتے ہیں۔اسی طرح یوکرین،عراق اور افغانستان میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے 80سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ دفترخارجہ نے بھارت کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کے 80سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سفارتی مشنز سمیت 80 ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر رکھے ہیں۔ان سفارتی مشنز میں ایران، ترکی، مصر ،اقوام متحدہ سمیت اہم ادارے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ پابندیاں عالمی قواعد و ضوابط اور معلومات تک رسائی کے حقوق و آزادی…

Read More

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے 5 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے، زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6.1 تھی، زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں، علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کی بغیر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، حکومتی اقدام غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ مون سون سے موسم تبدیل ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں نے بھی رنگ جما دیا، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اسلام آباد اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گیا، بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر سیاح انجوائے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وار میں ایک بار پھر تیزی آنے لگی ہے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز بھی کرگئی جبکہ مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 818 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ 126 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں ائیرپورٹ ملازمین کی ہڑتال کے باعث تین دن سے پروازیں متاثر ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث حکام نے مسافروں کو ائیرپورٹ پہنچنے کے لیے ٹرین استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو بھی ہڑتال کے باعث کوچارلس ڈیگال ائیرپورٹ کی 10 فیصد پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں۔ ائیر پورٹ ملازمین ماہانہ تنخواہ میں 300 یورو اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کوچارلس ڈیگال ائیرپورٹ کی ہر پانچ میں سے ایک پرواز منسوخ ہوسکتی ہے۔

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے یہ اعلان انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، روسی، چینیِ، بنگالی، ترکی، ملاوی، ہندی، سپینی، تامل اور سواحلی زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان عرفات سے حج…

Read More