Author: admin

ہربن: (ویب ڈیسک) اگر جڑواں بچے ہم شکل ہوں تو وہ اکثر مذاق میں لوگوں کے سامنے اپنی شناخت بدل کر پیش کرتے ہیں۔ مگر چین سے تعلق رکھنے والے جڑواں بہنوں نے تو اس معاملے کو ایک ‘نئی بلندی’ پر پہنچا دیا۔ ان بہنوں نے 30 سے زیادہ بار ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر بیرون ملک کا سفر کیا جس کے بعد ہی انہیں پکڑنا ممکن ہوسکا۔ چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ہونگ…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کا کپ 70 روپے میں دیا جا رہا ہے جب کہ چائے کی ایک پیالی قیمت 20 روپے فی کپ ہے جس پر 50 روپے سروس چارجز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے نے ایک مسافر سے چائے کے ایک کپ کے 70 روپے وصول کیے جب کہ قیمت 20 روپے ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرگیا۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ریلوے کی جانب سے چائے کے بل شیئر کیے جس میں فی کپ قیمت 20 روپے اور…

Read More

گال: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی، تیسرے روز مہمان ٹیم نے 5 رنز کا ہدف 4 گیندوں پر حاصل کرکے سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ گال ٹیسٹ کے تسیرے روز آسٹریلین ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی نامکمل اننگز میں صرف 8 رنزکا اضافہ کرسکی اور 321 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کیمرون گرین 77 اور عثمان خواجہ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 109…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے29جون کو پی سی ہوٹل لاہورمیں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اپنے فلیگ شپ ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز کی نئی لائن کی رونمائی کی،اس تقریب کو ماہرہ خان نے اپنی شرکت سے چار چاند لگائے اور اس میں میڈیا اور پاکستا ن کی با اثر ٹیک کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔مصنوعات کی نئی رینج اہم تکنیکی اپ گریڈیشن پیش کرتی ہے،جو خصوصیات اور چشمی اعتبار سے پوری دنیا میں نئے معیارا ت قائم کررہی ہے۔نئی خصوصیات جیسے 144Hz VRR, 1920 Local Dimming…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1788 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عدالت نے کہا ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ الیکشن ہو گا، 17 جولائی کو جس کے حق میں فیصلہ ہو اس کو قائد ایوان منتخب ہونا چاہیے، 17 جولائی کے دن دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا، 22جولائی کا الیکشن (ن) لیگ جیتے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب پچھلے کئی ماہ سے آئینی بحران در آئینی بحران کا شکاررہا، کبھی الیکشن ملتوی اور کبھی حلف کا معاملہ التوا کا شکاررہا،…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے منشیات کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان نے اپنے وکلا کے ذریعے بھارت کی خصوصی عدالت میں اپنی درخواست جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ منشیات کیس سے بری ہوچکے ہیں لہذا ضمانت کی شرط پر رکھوایا گیا پاسپورٹ انہیں واپس کیا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ معروف اداکار کے بیٹے کی درخواست پر خصوصی عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کردی گئی ہے۔ اوگرا نے جولائی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا کر دیا گیا، گھریلو سلنڈر 2600 روپے کا ہوگیا ہے، جون میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2581 روپے 35 پیسے تھی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ انکا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟۔ اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے، اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دور میں معیشت بہتر ہورہی تھی، تحریک انصاف کے دور میں زراعت انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، ایک ماہ میں مہنگائی میں 6.34 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، جون میں شہروں میں مہنگائی 6.19 فیصد اور دیہات میں 6.57 فیصد بڑھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں آلو کی قیمت میں 36.64، انڈے 19.98، دال مسور 17.42، دال چنا 14.03، چنے 13.62، گندم 13.03، خوردنی گھی 12.86، ٹماٹر9.03 اور چاول کی قیمت میں 11.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہانہ رپورٹ کےمطابق جون میں مرغی کا گوشت 7.83، آٹا 3.76 اور سبزیاں 3.54 فیصد سستی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کرنے کیلئے ایم کیوایم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ملتوی کیا جائے۔ کورونا کیسز میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں بھی قانونی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ اسلئے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں ۔کہا الیکشن ووٹر لسٹوں کی حتمی فہرست اور کورونا کیسز میں کمی تک سندھ بلدیاتی انتخابات موخر کیے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بہت ہی اچھا فیصلہ ہوا، چیف جسٹس نے بھی کہا بڑا اچھا اجتماعی فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، انصاف کی بھی ، اللہ کو منظور ہو گا تو وزیراعلیٰ بنیں گے،حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے فواد چودھری اور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کبھی بھی منتخب وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں اور ضمنی انتخابات کے بعد ہاؤس مکمل ہو گا۔ پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں…

Read More