Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) تخت پنجاب پر حکمرانی کی سیاسی جنگ کا میدان تیار، پنجاب کے بیس حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور، ملتان اور بھکر میں رینجرز اور پاک فوج کے جوان حساس پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران ایک سو پچھتر امیدوار آمنے سامنے ہیں، تین ہزار ایک سو چالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زیارت کے علاقے ورشوم میں مغوی عمر جاوید کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر اس کا صفایا کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، بدقسمتی سے عمرجاوید شہید کی لاش قریبی نالے سے ملی۔ ابتدائی اندازے کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 676 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور ایک ہزار194پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دوران امان و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب…

Read More

جدہ: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہےکہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا، امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کے لیے خلا نہیں چھوڑیں گے۔ جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کرسکتے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں کےحصول سے روکنےکے لیے…

Read More

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر کی رہائشی خاتون زہرہ نامی خاتون نے اسٹیشن روڈ پر واقع فلاحی تنظیم کے اسپتال میں بیک وقت چار لڑکوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے ایک روز قبل اسپتال لایا گیا جہاں اُن کو نگرانی میں رکھا گیا، بعد ازاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین بچے مکمل صحت یاب جبکہ ایک کو تھوڑی طبیعت ناساز ہونے پر نرسری میں رکھا گیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ آزاد میڈیا کی بات کرنے والے عمران خان کا دور میڈیا کیلئے سیاہ ترین دور رہا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں عمران خان کو پری ڈیٹر قرار دیا گیا، ایک چھوٹا شخص میڈیا کی آزادی پر پابندی لگاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹرولز نے سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کے خلاف غلیظ مہم چلائی، عنبر رحیم شمسی اور عاصمہ شیرازی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ غیر جانبداری کا ثبوت دے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا الیکشن کمیشن اپنے پچھلے غلط کاموں کا دھونا دھو دے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی بھی حالات پر پوری نظر ہے ۔ اسد قیصر کاکہناتھاکہ ضمنی انتخابات میں لوٹے امیدواروں کو عبرتناک شکست ہوگی،…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ‘میرا گھر اسکیم’ کو نئی شکل دے رہے ہیں،کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہیں بہت سے لوگ پیغام بھیج رہے ہیں کہ ان کا ‘میرا گھر اسکیم’ میں قرض منظور ہوا تھا اور انہوں نے اس منظوری کی بنیاد پرگھر بنانے پر رقم خرچ کرلی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں،کسی کا پیسا ضائع نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ووٹرز کے شناختی کارڈز کے ہمراہ گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کی پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور پی پی 168 کے امیدوار نواز اعوان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے۔ ووٹرز کے 200 شناختی کارڈز کے ہمراہ گرفتار ہونے والے ملزم خالد سندھو کے موبائل سے فرخ حبیب اور پی آٹی امیدوار نواز اعوان کو میسیج کیےگئے۔ مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں ملزم نے ووٹرز کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی پی ٹی آئی امیدوار نواز اعوان کو واٹس…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 ضمنی الیکشن کے لیے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان انتخابات میں فرائض سرانجام دیں گے۔ بیان کے مطابق پاک فوج کے جوان ضمنی انتخابات میں قیام امن کے لئے ذمہ…

Read More

ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) کینڈی کرش اور اینڈی برڈز سے قبل اسنیک ایسا گیم تھا جس کی وجہ سے صارفین موبائل کی اسکرین سے جڑے رہتے تھے۔1997 میں نوکیا 6110 میں شامل کیا جانے والےاس گیم نے بہت تیزی کے ساتھ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔ اس سادہ سے گیم میں سانپ کو اپنی دم اور اسکرین کے کناروں سے ٹکرانے سے بچا کر غذا کے ٹکڑے اکٹھے کرنے ہوتے ہیں۔ اس موبائل گیم نے کال اور میسج کے لیے استعمال کیے جانے والے موبائل کو گیم کونسول میں بدل دیا تھا۔25 ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرین سے پوچھا…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹوشیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام میں اب پوشیدہ پوسٹس کو دیکھنے کےلیے صارفین کو رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ انسٹاگرام پر تخلیق کاروں کے لیے جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ کے متعلق انسٹاگرام چیف ایگزیکٹِیو ایڈم موسیری نے اعلان کیا کہ تخلیق کار اب ایسی فیڈ پوسٹس شائع کر سکیں گے جو صرف ان لوگوں کو دِکھے گی جو سبسکرائبر ہوں گے۔ پہلےاس فیچر کا اطلاق صرف اسٹوریز پر ہوتا تھا لیکن ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ کمپنی کو اس فیچر کے متعلق سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔اگر انسٹاگرام پر موجود تمام ویڈیوز کی ریلز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں۔ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 17 جولائی پاکستان کی سالمیت اور ایک آزاد قوم بننے کا دن ہے، عوام گھروں سے نکلیں اور بلے پر مہر لگاکر عمران خان کو کامیاب کرائیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ 17 جولائی کو لاہور کے 4 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، حلقے کے ووٹرز…

Read More