Author: admin

گال: (ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی کمزور ثابت ہوئی۔ یکے بعد دیگر کھلاڑی پویلیئن لوٹنے لگے۔ گال ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 24 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ جس میں اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے لیکن پاکستانی بیٹسمین دباؤ میں نظر آئے اور زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی۔ بیشتر کھلاڑی ڈبل رنز کی لائن میں نہ آ سکے اور سنگل رنز پر ہی پویلیئن لوٹ گئے۔ پہلے ٹیسٹ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بھارتی ایئر لائن کے ایک اور طیارے نے فنی خرابی کے باعث پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ بھارتی شہر حیدر آباد سے شارجہ کے لیے روانہ ہوا تھا کہ فنی خرابی کے باعث اسے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایئر انڈیگو کے جہاز اے ٹی سی سے اجازت کے بعد جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر صبح 7:30 پر اترا، جہاز کے انجن میں خرابی ہو گئی تھی۔ طیارے کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آ رہی ہیں۔ ملت کالج ممتاز آباد سے شکایت آئی ہے اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر وہی ایجنٹ ہو جن کے پاس مجاز اتھارٹی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 62 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر ابھی تک عملہ نہیں پہنچا تاہم پولیس الرٹ دکھائی دے رہی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز تمام حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ رینجرز اور ایف سی کے علاوہ فوج بھی بطور کوئیک ریسپانس فورس فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ وزارت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔تمام جماعتیں، حکومتی مشینری ایک طرف دوسری طرف عوام ،عمران خان اور پی ٹی آئی، جیت حق کی ہوگی۔ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے۔ شہباز گل نے دھمکی دی ہے کہ ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی272پولنگ اسٹیشن44اور46سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا،ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کون ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے وضاحت کردی۔ رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس مانیکا صاحب ہے۔ مسٹر وائی عمران خان خود ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں بیڈ گورننس کی انتہاء کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم 50 روپے پر چینی فی کلو چھوڑ کرگئے تھے۔ عمران خان کی حکومت نے مہنگائی کو پروان چڑھایا۔ ایازصادق نے جلیل شرقپوری کے استعفے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ استعفی خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ضمنی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام ہی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے ایک ہزار 197 اور سی کیٹیگری کے ایک ہزار 258 اسٹیشنز شامل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آئے، مخالفین ایک دوسرے پر بد نظمی کے الزامات دھرتے رہے۔ لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران لڑائی ہوئی، واقعہ دھرم پورہ میں پیش آیا جہاں پولنگ سٹیشن کے اندر جانے پر جھگڑا ہوا۔ پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ انہیں پولنگ سٹیشن کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ لاہور ہی کے حلقے پی پی 168 میں بد نظمی کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ووٹر آمنے سامنے آ گئے۔ ووٹرز کا کہنا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن ن لیگ کے خلاف نہیں بلکہ بیرونی سازش اور الیکشن کمیشن کیخلاف ہے، ن لیگ کا تو کہیں وجود ہی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کامیابیاں سمیٹے گی، آج اراکین صوبائی اسمبلی حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن کی طرف آ رہے ہیں۔ لاہور کے حلقے پی پی 168 کا تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دورہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں پولنگ کا عمل پرامن طریقے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیکر ن لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال پورے ملک اور 9 سال خیبرپختونخوا کے عوام کو رلایا، 100 یونٹ مفت بجلی کا ریلیف عوام سے چھینا گیا، عوام کرپشن، عہد شکن اور آئین شکن کی سیاست مسترد کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ لاہور کے چاروں حلقوں میں ن لیگ کامیاب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عوام اپنا ووٹ ڈالتےہوئے عمران حکومت کے پونے 4سالہ سیاہ دور کی کرپشن،نا اہلی، معاشی تباہی، مافیا کی سہولت کاری و سرپرستی اور تبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیں۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کی جنگ سے متعلق اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کا ووٹ ہی ان کی طاقت ہے. اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔ ایک شخص کی اناء، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اقتدار کا ہما حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ کس کے سر بیٹھے گا، فیصلہ آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہو گا۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن وزیراعلیٰ پنجاب کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے 186 ارکان درکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کوحکومت بنانےکیلئے 11 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے ممبران کی تعداد 175 ہے جن میں مسلم لیگ (ن) 163، پیپلزپارٹی 10، آزاد 4، راہ حق پارٹی کا ایک ممبر شامل ہے۔ ایک آزاد امیدوار چودھری…

Read More

شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن کے دوران اسلحہ کی برآمدگی پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او فیصل مختارکے مطابق ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا گیا۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تواس میں سے اسلحہ نکل آیا۔ پولیس نے تین ملزمان کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ڈے پر قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Read More