Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہرسانی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں تمام ووٹرز خصوصاً خواتین باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔ یہ پاکستان کی خود مختاری…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے پولنگ سٹیشن داخلے کے معاملے پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن کے دوران سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آٖفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی تھی۔ بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمودقریشی بغیراتھارٹی کیسے نجی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مظفرآباد کے نواحی علاقے نوسیری میں باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر نوسیری ڈیم میں جا گری۔ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ مظفرآباد سے وادی نیلم جانے والی بارات میں شامل کار جس میں دلہا، دلہن اور 4 کم سن بچیوں سمیت کل 9 افراد سوار تھے، نوسیری میں چھکڑنکہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں 4 بچیوں اور دلہے کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ افسوسناک…

Read More

جھنگ : (ویب ڈیسک) جھنگ میں انتخابی میدان جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔ پنجاب کے ضمنی الیکشنز کے دوران لڑائی ، خون خرابے اور تشدد کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں ۔پی پی 125 جھنگ میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ اٹھارہ ہزاری میں مخالف امیدواروں کے حمایتیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسادیے۔ ڈنڈوں کے وار سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مخالفین نےلاتوں اور مکوں کا بھی استمعال کیا گیا۔ صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کل حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ آخری دن ہو گا۔ ٹرن آؤٹ ظاہر کرتا ہے حقیقی آزادی کے لیے لوگ باہر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے تاہم چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے اور موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ پر پہنچیں اور…

Read More

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ سمیت یورپی ممالک شدیدگرمی کی لپیٹ میں آگئے۔ یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ برطانیہ، فرانس، پرتگال اور اسپین سمیت یورپی ممالک طویل ترین اور شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ یورپ میں شہریوں کو آگ اگلتے سورج ،جنگلات میں آتشزدگی، خشک سالی اور شدید پیاس کا سامنا ہے۔ یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ برطانیہ میں پیر اور منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تمام حلقوں میں خواتین اور بزرگوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنا میرا قومی فرض ، پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران چند نہ بھولنے والے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ مختلف پولنگ سٹیشنز پر لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی جہاں نوجوانوں نے حق رائے دہی استعمال کیا وہیں بزرگ شہری بھی پیچھے نہ رہے۔ کوئی بزرگ وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پہنچا تو کسی کو پولنگ سٹیشن پہنچنے کیلئے سہارا تلاش…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیاہے۔ پی پی 158 میں جھگڑے سے متعلق بیان میں وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہورمیں جھگڑے کا فوری نوٹس لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکن کا سر پھاڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن شرافت پر امن رہے، کسی کو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی انتخاب کے دوران پی پی 158 کی نشست پر ہنگامہ آرائی میں مختلف سیاسی کارکنان زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ نے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 158 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 35 کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 158 میں…

Read More

گال: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین طریقے سے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کرنے کے لیے تقریبا 228 اننگی کھیلیں جبکہ اس سے قبل جاوید میانداد نے یہی سنگ میل عبور کرنے کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کےدوران اسلحہ کی نمائش پرچھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ محکمہ داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ کی نمائش پراٹھارہ جولائی تک پابندی عائد ہے۔فائرنگ کرنے پر 4 اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کنٹرول روم میں 6 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 3 شکایات کو فوری حل کر لیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر شکایات پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے سے متعلق ہیں، حکام معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولنگ میں مداخلت کوبرداشت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی نے غنڈہ گردی یا بدمعاشی کرنے کی حماقت کی تو سختی سے نمٹیں گے۔ پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران اینڈ کمپنی عوام کے فیصلے کو تسلیم کرے اور عوام کے فیصلے کو بدلنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے جبکہ سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں اور دھاندلی سے دور رہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن…

Read More