Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے 20 نشستوں کے ضمنی نتائج نے اتحادی حکومت کو شدید جھٹکا پہنچایا ہے جس میں تحریک انصاف نے 15 پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ (ن )لیگ کے حصے میں صرف 4 ہی سیٹیں آئیں ، اس صورتحال پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی 22 اگست کو طلب کر لیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس پہلے 20 جولائی کو شام چار بجے ہونا تھا تاہم اب مشترکہ اجلاس 22 اگست کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنونیئر فاروق ستار نے کراچی میں این اے 245 کا ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں تالے کے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں مجھے ہرایا گیا۔ ایم کیو ایم کے بھائیوں کو 4 سال تک میری یاد نہیں آئی۔ انکا کہنا تھا کہ جس کی ڈوریں کسی اور کے ہاتھ میں ہوں وہ سیاست نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیانیے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ دونوں پارٹیوں کی طرف سے اراکین کو کہا گیا ہے کہ پہلے سے بیرون ملک جانیوالے ارکان کی واپسی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں اور 2 ارکان کل بیرون ملک سے پاکستان پہنچ جائیں گے، تمام ارکان 22 جولائی تک حلقوں میں واپس نہیں جائیں گے کیوں کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے ایم پی ایز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان 22 جولائی تک لاہور میں موجود رہیں گے۔ پی ٹی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1715 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1550 روپے اور 1329 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور گرد و نواح ، بٹ خیلا، مالاکنڈ اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز وانا سے 64 کلومیٹر دور، گہرائی 188 کلومیٹر تھی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ضمنی انتخاب میں لیگی کارکنان نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا، پارٹی عہدیداران اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیار کردہ اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی گئی ہے جس میں تمام اہم پارٹی رہنماؤں نے…

Read More

صادق آباد: (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں 100 باراتیوں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دریائے سندھ میں ایک کشتی کے ذریعے تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 19 لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 19 افراد کی لاشیں…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) روسی فورسز کی ڈونیٹسک ریجن میں گولہ باری کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شیلنگ ڈونیٹسک ریجن کے ٹوٹسک قصبے میں کی گئی۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو شیلنگ کی جگہ سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں جو ممکنہ طور پر مارے گئے۔ تین افرادکو عمارت کے ملبے سے نکالا گیا جس میں سے ایک شخص ہسپتال میں جان کی بازی ہارگیا۔

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کاجول ڈزنی ہاٹ اسٹار کے ساتھ ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بالی ووڈ کی ثمرن، اداکارہ کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے ویب شو کے ڈیبیو کی خبر دی ہے۔ میکرز نے کاجول کے ڈیبیو کا اعلان ایک ٹیزر کے ساتھ کیا جس میں کاجول بتارہی ہیں کہ وہ جلد ڈزنی اور ہاٹ اسٹار کے ساتھ اپنا ویب شو پیش کرنے والی ہیں۔ شو کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول کی فلم، دل والے…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) ریس نامی برطانوی تارک وطن نے رواں ہفتے کے اوائل میں شادی کی اور اس کے بعد وہ محزوز کی قرعہ اندازی میں 10 ملین درہم کا گرینڈ پرائس جیت گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریس چار سال پہلے دبئی آیا اور اس وقت ایک جم میں کام کر رہا ہے، وہ گذشتہ ہفتے ہونے والی 84 ویں قرعہ اندازی جیت گیا۔ اس سے قبل اس نے ہم وطن لڑکی سے شادی کی جس کے ایک ہفتے بعد وہ قرعہ اندازی جیت گیا۔ چیک وصول کرنے کے دوران گفتگو میں اس کا کہنا تھا کہ جب قرعہ…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کمپنی نے ایک انگوٹھی پر 24,679 ہیرے جڑکرایک نیا ریکارڈ بنایا ہے جو سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی ہے اور اس کا وزن ایک پاؤ سے بھی زیادہ ہے۔ گلابی اوئسٹرمشروم کی شکل کی یہ انگوٹھی تھری ڈی پرنٹر سے ڈیزائن کی گئی تھی جسے 5 مئی 2022 تک مکمل کیا گیا تھا اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے سند عطا کی ہے۔ یہ انگوٹھی ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈ نامی فرم نے بنائی ہے جس کے مینیجر عبدالغفور انادیان نے بتایا کہ اس کا نام ’ایمی‘…

Read More

سِڈنی: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے انسانی دماغ اپنے لاشعورمیں ڈیپ فیکس کی نشان دہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد گمراہ کن معلومات کے پھیلنے سے روکنے کے لیے آلات بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ڈیپ فیکس وہ ویڈیوز، تصاویر، آڈیو یا پیغام ہوتے ہیں جو بظاہر حقیقی دِکھتےہیں لیکن اصل میں یہ کمپیوٹر سے بنائے گئے ہوتے ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ان کی آراء بدلتے ہیں۔ جرنل ویژن ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ تحقیق میں شرکاء نے ڈیپ فیکس کی نشان…

Read More