تازہ تر ین

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ واری منظوری کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کے نمائندے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv