تازہ تر ین

میٹا فیس بک میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپشن متعارف کرائے گی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنے میسنجر پلیٹ فارم میں اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپشن متعارف کرانے جارہی ہے۔
جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کمپنی اس پرائیویسی فیچر کی آزمائش کچھ مخصوص چیٹس میں بطور ڈیفالٹ سیٹنگ کر رہی ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپشن آن لائن ڈیٹا پرائیویسی کے لیے ایک سنہری معیار ہے۔ اس کے تحت پیغامات صرف پیغام بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دیکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ اِنکرِپشن کے اس معیار کے ساتھ میٹا کو بھی پیغامات نہیں دِکھنے چاہییں۔
اس سے قبل کمپنی کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ اِنکرِپشن بطور ایک آپشن 2016ء میں متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ پلیٹ فارم کا صارفین کی پرائیویسی یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے جو صارفین کی حقیقی آن لائن سیکیورٹی کے لیے اہم ہے۔
قبل ازیں میٹا یہ اشارہ دے چکا ہے کہ ڈیفالٹ ای ٹو ای سیٹنگ فیس بک اور اس کے علاوہ کمپنی کا مقصد ہے۔ لیکن میٹا کی جانب سے کیے گئے اعلان کو نظر انداز کرنا مشکل ہے
یہ اعلان میٹا کے متعلق ایک خبر کے نتیجے میں سامنے آیا جس میں میٹا کے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ کمپنی نے 17 سالہ لڑکی کے اسقاطِ حمل کے معاملے میں پولیس کے ساتھ میسنجر چیٹ شیئر کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv