تازہ تر ین

خواتین کی شکایات پر جانسن بے بی پاؤڈر برطانوی مارکیٹوں سے اٹھانے کا اعلان

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہزاروں خواتین کی جانب سے قانونی شکایتوں کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جانسن بے بی پاؤڈر کی برطانوی مارکیٹوں میں فروخت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانیہ کی ہزاروں خواتین کی جانب سے جانسن بے بی ٹالکم پاؤڈر کے خلاف کی گئی شکایات کے بعد ایسا فیصلہ کیا گیا ہے، خواتین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ پاؤڈر کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔
خواتین نے اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ بے بی پاؤڈر بنانے کیلئے ٹالک (Talc) کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں Asbestos پایہ جاتا ہے جو کہ اووریئن کینسر (Ovarian Cancer) کا سبب بنتا ہے۔
جانسن اینڈ جانسن نے الزامات کو رد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سالوں کی تحقیق کے بعد یہ ثابت شدہ ہے کہ یہ پراڈکٹ استعمال کیلئے بلکل محفوظ ہے، تاہم مس انفارمیشن کی وجہ سے پراڈکٹ کی فروخت میں کمی کے باعث کمپنی کی جانب سے بے بی پاؤڈر مارکیٹوں سے پٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین کی ایسی شکایات کے بعد کمپنی کی جانب سے اگلے سال تک جانسن بے بی پاؤڈرکی پراڈکٹ کی فروخت برطانیہ سمیت پوری دنیا کی مارکیٹوں سے ختم کر دی جائے جبکہ ٹالک سے بنے پاؤڈر کی جگہ کارن اسٹارچ سے بنی نئی پراڈکٹ لائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے امریکا اور کینیڈا کی مارکیٹوں میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت دو سال قبل ہی ختم کر دی گئی تھی، تاہم اب کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں شکایات سامنے آنے کے بعد برطانیہ سمیت پوری دنیا میں پراڈکٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv