تازہ تر ین

اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی کیساتھ 18بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل ہوئے، خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ اداروں کے خلاف جس طرح گھناؤنی مہم چلائی گئی کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہ برداشت کرسکتا ہے نہ سوچ سکتا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا واریئرز کے ساتھ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی مہم میں شامل ہوئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام ڈیٹا تصدیق شدہ ہے، تمام ادارے متحرک ہیں، آئندہ دنوں میں اور بھی انکشافات سامنے آئیں گے، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر 6 دن تک کوئی بات نہ کی، پی ٹی آئی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے، ساری قوم شہدا کے لواحقین کے سامنے شرمسار ہے ، اپنے اقتدار کے چھن جانے کے دکھ میں یہ اتنی دور تک جا رہے ہیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قانون حرکت میں آچکا ہے،18 انڈین اکاؤنٹس ہیں، آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے، جو انہوں نے ہمارے خلاف کیا وہ سارا جھوٹ پر مبنی تھا، ہماری حکومت سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتی، ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ کسی نے ان کو نہیں مارا ، فارن فنڈنگ کی فائنڈنگز کا احتساب قانون کے مطابق کیا جائےگا، جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ایک الگ داستان ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کو سیاسی موضوع نہیں بننا چاہیے، یقین دلاتا ہوں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق اس وقت کوئی پراسس نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے شوکت خانم اسپتال کے نام پر فنڈز اکٹھے کیے، عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست کے لیے استعمال کیے،تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے سے توجہ ہٹانا چاہ رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv