Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال نے پی کے ایل آئی میں اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی۔ سیکرٹری اطلاعات اور پریس سیکرٹری نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے کو مالی امداد کا چیک دیا، وزیر اعلی پنجاب نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں، دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے میاں شہباز شرف کا آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا، عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمیشن نے کہاالیکشن کمیشن چاہے گا انتخابات کے لئے ماحول سازگار ہو۔سیکیورٹی کا شارٹ فال پنجاب سے کیوں نہ پورا کرلیں؟ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ ایڈ منسٹریٹر مرتضی وہاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے کراچی کے بلدیاتی انتخاب موخر کرنے کی استدعا کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن چاہتے ہیں مکمل سیکورٹی ہو۔ سیلاب کی وجہ سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی آبادی 8 ارب ہو گئی۔پاکستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا تین فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچنےکو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک دنیا کی آبادای ساڑھے 8 ارب ہو جانے کا امکان ہے۔ جبکہ آبادی 2050 میں 9.7 ارب اور2100 میں 10.4 ارب ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1950 کے بعد سے دنیا کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے بریک اپ کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔ معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے۔ خیال رہے کہ کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) علیحدگی کی افواہوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کوسوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دی۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان کچھ دنوں سے علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ان افواہوں کے بیچ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا مسافروں کی سہولت کے لیے استنبول فضائی آپریشن آج سے شروع ہو گیا۔ پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئے یہ خوشی کی خبر ہے، اس سلسلے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کے مطابق استنبول فضائی آپریشن کی پہلی پرواز کو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول گئے ہیں۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف لارجر بینچ تحلیل ہوگیا۔ بینچ کے ممبر جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت سے معذرت کر لی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بینچ میں شامل نہیں ہو سکتا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آئندہ سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔ درخواست گزار خرم رفیق نے نیا وکیل کرنے کے لیے سماعت ملتوی کرنے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کردئیے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں ادارے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں، مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30 نومبر تک حل کرلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا اپنی ذات کے لئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں، ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے۔ قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے جو ہزاروں کی…

Read More

نیویارک : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر، فیس بک کے بعد ایمازون نے بھی اپنے ملازمین کو کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایمازون اس ہفتے سے کارپوریٹ اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس میں سے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ کٹوتیاں کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی ہوں گی اور بنیادی طور پر ایمازون کی ڈیوائسز آرگنائزیشن، ریٹیل ڈویژن اور انسانی وسائل کو متاثر کرے گی۔ اطلاع دی گئی برطرفی ایمازون کی عالمی افرادی قوت کے 1 فیصد سے بھی کم اور اس کے کارپوریٹ ملازمین کے…

Read More

موگا: (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ میں بھارت میں پاکستانی ٹیم کا ساتھ دینا کشمیریوں کو مہنگا پڑ گیا۔ انتہا پسند ہندووں نے کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بھارتی پنجاب کے شہر موگا میں کشمیری طلبا پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی پر تشدد کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری طلبا پر پتھراو کیا گیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوئے۔ کشمیری طلبا کا کہنا ہے کہ بھارتی شائقین کی جانب سے میچ کے دوران اسلام کے خلاف نعرے بازی کی…

Read More

برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نے ایران کے وزیر داخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبر پولیس کے سربراہ شامل ہیں۔ یورپی یونین کی ایران کی 29 کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین پر…

Read More