Author: admin

ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھلیتے ہوئے 287 رنز بنائے، کینگروز نے 288 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا نے 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، شکست کے باوجود انگلش ٹیم کے ڈیوڈ ملان 134 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Read More

دوحا: (ویب ڈیسک) قطر میں 20 نومبر سے شروع ہونے والا فیفا ورلڈکپ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈکپ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر 200 بلین ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں اور اسٹیڈیمز کو ائیر کنڈیشنڈ بنایا گیا ہے تاکہ شائقین لطف اندوز ہوسکیں۔ سال 2002 میں کوریا اور جاپان کی میزبانی کے بعد رواں سال کھیلا جانے والا فیفا فٹبال ورلڈکپ دوسری بار ایشیائی سرزمین پر منعقد ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے میچز قطر کے کل 8 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 32…

Read More

کولمبیا: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنےوالے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شکیرا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شکیر 2006، 2010 اور 2014 کے فیفا ورلڈ کپ ایونٹ کی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم بالی ووڈ میں بطورِ اداکار اپنا ڈیبیو دینے کو تیار ہیں۔ بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری بومن ایرانی کے بیٹے اور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر فیم کیوز ایرانی کریں گے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم کی کہانی دفاعی افواج کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ سستا لہنگا دینے پر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلدوانی کے راج پورہ محلے کی ایک لڑکی کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی، دلہن نے اس وقت مسئلہ بنا دیا دیا جب اسے پتہ چلا کہ دلہا کے خاندان نے لہنگا صرف 10 ہزار روپے میں خریدا ہے۔ تاہم دلہے کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ لہنگا "خصوصی طور پر” لکھنؤ سے خریدا تھا۔ لڑکی نے دلہے کی جانب سے لائے ہوئے لہنگے کو دیکھا تو شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) روسی حملے میں تباہ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اب دوبارہ بنایا جائے گا۔ این اے 255 نامی یہ ہوائی جہاز یوکرین پر روسی حملے کے دوران اسوقت تباہ ہوگیا تھا جب اس کی تعمیر جاری تھی۔ اس سال فروری میں کیو شہر کے ہینگر میں زیرِ تعمیر اینتونوف اے این 225 طیارہ روسی بمباری سے تباہ ہوگیا تھا، لیکن اس کی کمپنی نے ہار نہ مانتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے کمرشل مسافر بردار طیارے کی دوبارہ تعمیر کا عزم کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے دوبارہ بنانے پر…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) زندگی سے بیزار شخص عمارت کی چھٹی منزل سے کود کر بھی زندہ بچ گیا۔ خودکشی کے ارادے سے چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص اتنی بلندی سے کودنے کے باوجود نہ صرف بچ گیا بلکہ اسے خراش تک نہیں آئی۔ بھارتی شہرممبئی میں ایک شخص خود کشی کی کوشش میں سرکاری دفاتر کی عمارت کے چھٹے فلور سے نیچے کود گیا اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر نہ صرف نیچے کھڑے لوگ بلکہ خودکشی کی کوشش کرنے والا بھی حیران رہ گیا۔ عمارت میں حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے طورپر جال لگایا…

Read More

پیرس: (ویب ڈیسک) ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دنیا چاہتی ہے کے کاربن کے صفر اخراج اور عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود رکھا جائے تو 2050 تک عالمی سطح پر کوئلے کے استعمال کو 90 فی صد تک کم کرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کئی ممالک کی جانب سے موسمیات کے حوالے سے کیے گئے اعلانات کے باوجود کوئلے پر انحصار کے متعلق حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں فاسل ایندھن کے استعمال میں انتہائی کمی لانے سمیت…

Read More

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) کولیسٹرول کی بلند سطح کو اکثر ’خاموش قاتل‘ قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ اس کی بمشکل ہی کوئی علامات سامنے آتی ہیں۔ کولیسٹرول کے جمع ہونے کے سبب بازوؤں اور ٹانگوں کی شریانیں سخت ہوسکتی ہیں جو انتہائی خطرناک علامات کا سبب بن سکتی ہے۔ شریانوں کے اکڑنے کے اس عمل کو پیریفرل آرٹری ڈیزیز (پی اے ڈی) کہا جاتا ہے۔ کارڈیو ویسکیولر لیبز آف امیریکا (سی ایل اے) کے مطابق پی اے ڈی کی پہلی نشانی کولہے، ران یا پنڈلی کے پٹھوں میں تکلیف دہ اینٹھن ہوتی ہے۔ ہلکی پھلکی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا سیڑھیاں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 222 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 222 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

Read More

بحیرہ عمان: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے بحیرہ عمان میں اپنے آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئل ٹینکر پر حملہ ہوا جس کے بعد اسرائیلی عہدیدار نے اپنے بیان میں اس حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے آئل ٹینکر کو اسی میزائل سے نشانہ بنایا جو ایران نے یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو فراہم کیے تھے۔ اسرائیل کی زیر کنٹرول ایسٹرن پیسفک شپنگ کا بتانا ہے کہ ٹینکر کو معمولی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر آباد لانگ مارچ فائرنگ کے واقعے میں پنجاب حکومت کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ جس کی سربراہی سی سی پی او لاہور غلام محمود دوگر نے کی۔ سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کے لیے ابتدائی امور کا پہلے اجلاس میں جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثے کا بھی اگلے دو روز میں دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی جائے…

Read More

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) چاند سے پار جانے کی تیاری مکمل ہو گئیں، ناسا نے اپنا سب سے طاقتورخلائی جہاز خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی نے فلوریڈا سے 100 میٹر لمبی آرٹیمس خلائی گاڑی خلا میں روانہ کی ہے، جس کا مقصد ایک خلاباز کیپسول کو چاند کی سمت روانہ کرنا ہے۔ اورین کو 26 دن کے سفر پر بھیجا گیا ہے جو اسے چاند کے مدار کے دور دراز حصوں میں لے جائے گا۔ یہ کیپسول چاند کی سطح سے محض 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ جبکہ زمین سے اس کا سب سے زیادہ…

Read More