Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سینیئر اداکار طلعت حسین ڈیمینشیا کا شکار ہوگئے

By adminجنوری 31, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی اور اُن کی اہلیہ ثنا فیصل نے پاکستان کے لیجنڈری سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کے مرض کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل کے ہمراہ اداکار طلعت حسین کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھی اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

ویڈیو میں فیصل قریشی اپنی نئی فلم کے حوالے سے طلعت حسین کو بتارہے ہیں کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بہت جلد لاہور جائیں گے اور اس فلم میں وہ ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

طلعت حسین اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ فیصل قریشی بہت اچھے انسان ہیں اور سب ان کی نئی فلم کے لیے تیار ہوجائیں۔

فیصل قریشی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “طلعت حسین کا پیار اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہیں، اللہ پاک ان کی یہ مسکراہٹ ہمیشہ ایسے ہی قائم رکھے، آمین”۔

دوسری جانب فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سینیئر اداکار طلعت حسین سے ملاقات کی ویڈیو پوسٹ کی اور کہا کہ “لیجںڈ طلعت حسین صاحب سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے”۔

ثنا فیصل نے کہا کہ “میں انہیں بچپن سے ہی ٹی وی پر دیکھتی آئی ہوں، یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک حقیقی چراغ ہیں، انہوں نے ہمیں بہترین ڈراموں اور فلموں سے لیکر حیرت انگیز تحریریں بھی دیں”۔

اُنہوں نے اداکار طلعت حسین میں ڈیمنشیا کے مرض کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

ڈیمینشیا کیا ہے؟

ڈیمینشیا ایک دماغی بیماری ہے اور اس میں ذہنی جبلتوں کا انحطاط شروع ہو جاتا ہے۔ اس مرض کے مریضوں کو سوچنے، سمجھنے اور یاد رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ مریض اپنے جذبات، رابطہ کاری اور روزمرہ کے کام انجام دینے میں کمزوری محسوس کرتے ہیں، ان مریضوں کو اعضاء کے کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ سمجھ بوجھ میں بھی نقاہت کا سامنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز، بیٹی کی مداحوں سے دعا کی درخواست

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں، ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔

اُنہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.