Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مارک ووڈ آسٹریلیا میں حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران کولہے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے راولپنڈی میں شیڈول ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے تصدیق کی ہے کہ مارک ووڈ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم نے کہا ہے کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، مارک ووڈ فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، پہلی بار پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں، بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور سکیورٹی کے انتظامات تسلی…

Read More

دوحا: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی میں سربیا اور کیمرون کے درمیان کھیلا گیا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔ کھیل کے دوران سربیا نے پہلا گول پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں کیا جبکہ کیمرون نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں یکے بعد دیگرے دو گول کیے۔ دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں کیمرون نے تیسرا گول بھی کر دیا جس کے بعد سربیا نے 63 ویں اور 66 ویں منٹ میں دو گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ گروپ جی میں برازیل پہلے اور سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے پرچم سے ‘اللہ’ کا نام ہٹانے پر ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) سے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے امریکی فٹ بال کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے جھنڈے سے لفظ اللہ کو ہٹانے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین منگل کو فٹبال ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا جس کو میگا ایونٹ کا دھماکے دار مقابلہ بھی تصور کیا جارہا ہے۔ ایران میں 22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف براڈ کاسٹر ڈیوڈ گوور، مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فرائض انجام دیں گے۔ خیال رہے کہ گوور نے پاکستان سپر لیگ اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ سات میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوران پاکستان میں کمنٹری کی، ستاروں سے مزین کمنٹری پینل میں پاکستانی آوازیں سابق ٹیسٹ کرکٹرز بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز شامل…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اسٹائل آئیکون رنویر سنگھ کی نئی کامیڈی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کامیڈی سے بھرپور اس فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا کہ ’ہماری دنیا میں خوش آمدید، ٹریلر 2 دسمبر کو ریلیز ہوگا‘۔ فلم میں 1960 کا وہ دور فلمایا گیا ہے جب نہ موبائل تھے اور نہ سوشل میڈیا اور لوگوں کی زندگی آج کے دور سے بےحد مختلف تھی جبکہ وہ ایک سنہری دور تھا۔ رنویر سنگھ کے ساتھ پوجا ہیج، جیکولین فرنینڈس، جانی لیور، سنجے مشرا، ورون شرما، ٹکو تلسانیہ، وراجیش ہرجی…

Read More

بینگکاک: (ویب ڈیسک) وسطی تھائی لینڈ میں ہر سال کی طرح اتوار 27 نومبر کو بھی بندروں کے شکر کا میلہ منعقد کیا گیا کیونکہ ان کی موجودگی سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔ پورے دن جاری اس تقریب میں بندروں کے سامنے کئی اقسام کے پھل اور ان کے پسندیدہ کھانے رکھے گئے۔ صبح کے وقت میدان میں بندروں کے مجسمے سجائے گئے اور اس کے بعد رضاکار حقیقی بندروں کے لیے کھانے پینے کا سامان لے کر آئے۔ تھوڑی دیر بعد بندروں کے غول دوڑے چلے آئے اور مکاک بندروں نے کھانے کے دوران ایک دوسرے سے الجھتے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا میں دوست کے اصرار پر پہلی بار پاور بال لاٹری ٹکٹ خریدنے والے ایک شخص نے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے ڈینی جانسن نے ورجینیا لاٹری کے عہدے داروں کو بتایا کہ وہ لاٹری کو ہمیشہ سے شک کی نظر سے دیکھتے تھے اور اپنے دوستوں کو بتاتے کہ لاٹریاں وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ ڈینی کا کہنا تھا کہ جب نومبر کے ابتداء میں جیک پاٹ اپنی تاریخی سطح پر پہنچا تب ان کے ایک دوست نے ان پر پاور بال ٹکٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ناسا کی جانب سے خلا میں تجرباتی طور پر ٹماٹر کی فصل اگانے کیلئے اسپین ایکس سے ایک کارگو خلائی جہاز ٹماٹر کے بیج اور دیگر سامان لے کر روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس کا کارگو خلائی جہاز منگل کو روانہ ہونا تھا لیکن موسمی خرابی کے باعث فلائٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ ناسا کے فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے آج روانہ ہونے والا کارگو خلائی جہاز ٹماٹر کے بیج کے علاوہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلابازوں کے لیے غذائی سامان بھی لے کر روانہ ہوا ہے۔ ناسا کے مطابق ڈریگن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز بدترین مندی سے ہوا۔ صبح 10بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زیادہ کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر 950 سے بھی زائد پوائنٹس گر گئے تھے۔ تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل کچھ ریکوری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل کے لیے زمان پارک میں سر جوڑ لئے۔ عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب، کے پی کے اور سندھ سے لیڈر شپ شریک ہوئی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، فردوس شمیم نقوی، عثمان بزدار،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سینیٹراعظم سواتی پر نا انصافی کے معاملے پر معزز ججز سے میں پھر سے پوچھتا ہوں اس سب میں انصاف کدھر ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ دستور کا آرٹیکل 14 شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت قرار دیتا ہے؛ چنانچہ سپریم کورٹ کے معزز ججز سے میرا سوال ہے آیا دستور کے اس آرٹیکل کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے کیونکہ باقی سب کیلئے…

Read More