Author: admin

کراچی، لاہور:(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب اور سندھ سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اراکین کے استعفے آنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے اراکین نے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو تمام اراکین کے استعفیٰ موصول ہوگئے۔ اس حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفے جمع کروادیے ہیں، چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفے دیئے، قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خرم شیر زمان قائد جب حکم…

Read More

ننکانہ صاحب: (ویب ڈیسک) سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 80 ہزار روپے نقدی اور 6 قیمتی موبائل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق CCTV کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سکھ یاتریوں کی عارضی رہائشگاہ سے نقدی اور موبائل فونز چوری کر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان میں موجود مہمان انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بین اسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) صدرمملکت اور اور وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ شہبازشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا، صدر مملکت اوروزیراعظم شہبازشریف نے نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی جبکہ مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Read More

ایران : (ویب ڈیسک) ایران کے جھنڈے میں اللہ کا نام ہٹانے پر فیفا ورلڈ کپ میں نیا تنازع شروع ہو گیا، ایران نے امریکا کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرادی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 29 نومبر کو امریکا اور ایران کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے امریکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس مقابلے کے بارے میں پوسٹس شئیر کیں، لیکن اس میں ایران کے جھنڈے میں سے ۔۔ اللہ‘ ۔۔ کا لفظ ہی موجود نہیں تھا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کی جانب سے موقف دیا ہے کہ ایران کے سرکاری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ستاروں کی پرفارمنس اور انہیں دیئے گئے ایوارڈز کی وجہ سے نہیں بلکہ تقریب کے بعد دو ستاروں کی سوشل میڈیا پر تکرار کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پہلے سجل علی اور عدنان صدیقی آمنے سامنے آئے، پھر اعجاز اسلم اور فرحان سعید بھی بحث میں کود پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین اور ان ستاروں کے پرستار بھی اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ وجہ تھی تقریب کے دوران قومی ترانے کو نئے ڈھنگ سے پیش کرنا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کا آغاز ہمیشہ کی طرح قومی ترانے سے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) کیا بالی ووڈ پر کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا راج ختم ہونے جا رہا ہے ؟ کیونکہ بالی ووڈ کی ہیروئنوں کو ٹکر دینے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے انٹری لے لی ہے۔ سمانتھا رُتھ نے آتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئنوں سے بھارتی معروف اداکارہ کا اعزاز چھین لیا ہے، انہوں نے 2022 کی معروف اداکاراؤں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے، نیانتھرا تیسرے، کاجول اگروال چھوتھے اور دپیکا پڈوکون پانچویں نمبر پر موجود ہیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو وہاں نیا الیکشن ہوجائے گا، پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفے منظور نہ کرنا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان قانون اور آئین کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں، عمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے، ان کی ساری چالیں اور کارڈ پٹ گئے ہیں، وہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے تو منظور کرائیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب صوبائی اسمبلی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہمان انگلش کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں مکمل انتظام کیا گیا ہے جبکہ ان کو باہر سے کچھ منگوانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے آئی انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیا جائے گا، مہمان کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ بین سٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز لائے ہیں۔ ذرائع کا کہا ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے، یہ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سمیت تمام شرکاء کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے…

Read More

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس میں لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عطاء تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ سمیت 4 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا ءکے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر پہلے فیصلہ محفوظ جبکہ بعدازاں عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ عدالت نے عطاء تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ کو 2، 2 لاکھ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل یا استعفوں کے بعد عام انتخابات ہوں گے یا ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے بتادیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کاالیکشن دوبارہ ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے ان کے حلقوں میں 60 روز میں ضمنی انتخابات کرادیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ خرچ ہوگا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفوں سے 64 فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی، پاکستان میں 64 فیصد نشستوں پر الیکشن کرانے ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے، انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لائیں گے، صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد آجائے تو فرق نہیں پڑتا، صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ…

Read More