Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشاد علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ہونے والی سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ارشاد علی نےپہلا گولڈ میڈل ایونٹ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ بعد ازاں ارشاد علی نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔ دوسری جانب پاکستان کی آرزو نے جونیئر ویمن کیٹگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے فین بچے کو خود کو ’چاچو ‘ پکارنے سے منع کر دیا۔ سوشل میڈیا پر نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں فاسٹ باؤلرز کو مداحوں سے ملاقات کرتے اور انہیں آٹوگراف دیتے دیکھا گیا ہے۔ ایک ننھے فین نے نسیم شاہ کو چاچا کہتے ہوئے آٹوگراف کا سوال کیا جس پر نسیم شاہ نے بچے کو ہنستے ہوئے ٹوکا اور کہا کہ میں چاچا نہیں ہوں، حسنین چاچا ہے۔ آٹوگراف دیتے ہوئے بھی نسیم شاہ نے بچے کو یاد…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی ایک ڈانس پروگرام کے دوران مشہور گانے "پچھتائو گی” پر ڈانس پرفارمنس دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نورا فتیحی ایک ڈانس ریئیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، اداکارہ کے سامنے جب گانے پچھتاؤ گی پر پرفارمنس پیش کی گئی تو اپنے آنسو روک نہ سکیں۔ پرفارمنس دیکھنے کے بعد نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ جب یہ گانا مجھ پر فلمایا گیا تھا تو میں کچھ اسی قسم کی جذباتی صورتحال سے گزر رہی تھی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ترکیہ جانے والی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سی اے اے نے بتایا کہ ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی ہے اور پاکستان سے ترکیہ جانے والے تمام مسافروں کو اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافروں اور ان کے سامان کی خصوصی سکریننگ کے ذریعے ان اشیاء کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔ سی اے اے نے وزارت خارجہ کی جانب موصول نئی ہدایت پر تمام ایئرلائنز اور کسٹمز کو آگاہی دے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں، کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟ اسد عمر نے اپنے…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کل بروز ( منگل ) کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل بروز ( منگل ) کو جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو ) میں منعقد ہوگی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں آرمی چیف ہیں جبکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں۔

Read More

قطر : (ویب ڈیسک) سعودی عرب فٹبال ٹیم کے کپتان سلمان الفراج انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے کپتان سلمان الفراج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں شدید زخمی ہونے کے بعد انجری کا شکار ہیں۔ انجری کے باعث فٹبال ٹیم کے کوچ ہیرو رینارڈ نے کپتان سلمان الفراج کو اگلے میچ کے تربیتی کیمپ سے رخصت دی گئی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے بھی معائنے کے بعد سلمان الفراج کو ورلڈ کپ کے آئندہ میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔ سلمان الفراج زخمی ہونے کے بعد اب مکمل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پور کی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر مقدمات خارج کر دیئے جب کہ 2 مقدمات کے خلاف درخواستیں علی امین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جلد از جلد الیکشن کرانے ضروری ہیں ورنہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی ہے کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم اور سٹاک ایکسچینج بھی ٹھس ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا۔ واشنگٹن پوسٹ نے مقامی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں گزشتہ رات ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کاؤنٹی میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے 90 ہزا سے زیادہ گھر اور کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ حادثے میں پائلٹ اور مسافر طیارے میں پھنس گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، حادثہ ایک تجارتی علاقے کے قریب بارش کے دوران پیش آیا تاہم اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر اعظم کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے اورعمران خان…

Read More

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تین بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے اٹلی کے سیاحتی مقام ہالی ڈے آئی لینڈ پر دو سو سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں ایمر جنسی نافذ ہے۔ حکام کے مطابق جزیرے پر چھ گھنٹے میں 126 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی، لینڈ سلائیڈنگ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں سمندر میں بہہ گئیں۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج الوداعی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے آج دوپہر ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج دوپہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

Read More