Author: admin

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حیاتیاتی ہتھیاروں سے تباہی کو روکنے کے لیے 3 شعبوں میں موجودہ دور کے مطابق اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اپیل انہوں نے جنیوا میں منعقدہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی 9ویں جائزہ کانفرنس میں شرکا سے اپنے وڈیو پیغام میں کی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کے اقدامات کا پہلا شعبہ احتسابی عمل کو یقینی بنانا ہے تاکہ سائنسی پیشرفت اور ٹیکنالوجی کو دشمنی کے مقاصد کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے کیونکہ…

Read More

بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر چائنہ میں ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ میں ایک ویبینار منعقد ہوا جس میں پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے ) اور چین کے ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) نے اس سینٹر کا آغاز کیا۔ ویبینار میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی 1267 کے کام کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے کمیٹی کی کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کو روک دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں فرسٹ سیکرٹری جواد اجمل نے سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی اور پابندیوں کے اقدامات کی نگرانی کرنے والی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ کمیٹی نے کئی مواقع پر رکن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، کابینہ کو گندم کے ذخائر، طلب و رسد پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ تیل، گیس کے ذخائر کی تلاش کے منسوخ لائسنس بحال کرنے پر غور کرے گی۔ ایجنڈا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی کے بعد 1756 ڈالرہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافہ کے بعد 161600 روپے ہو گئی ہے۔ ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 258 کی بڑھوتری کے بعد 138546روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا دور لوگوں کے دلوں میں بھی یاد رہے گا، اللہ تعالیٰ کی مدد سے انشاء اللہ نئے آرمی چیف سید عاصم منیر پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پریڈ تاریخ میں بھی یاد رکھاجائے گا، آپریشن ردالفساد میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے شاندار کردار کی دنیا معترف ہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ قمر جاوید…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کر لی، ریفرنس پر رائے آئندہ ہفتے سنائی جائےگی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریکوڈک کیس میں حقیقت یہ ہے کہ کئی ارب ڈالرز کا جرمانہ پاکستان پر ہے، صدر مملکت نے ریکوڈک معاہدے کے قانونی چیلنجز پر رائے مانگی ہے، عدالت بنیادی حقوق کے معاملے پر محتاط رہے گی، ریکوڈک معاہدے میں وفاقی حکومت نے آئین و قانون کی پاسداری کی، خوشی ہے ریکوڈک معاہدے میں بین الاقوامی معیار کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں ریکوڈک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، معیشت سے متعلق بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم سے معروف عالمی انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ کیپیٹل مارکیٹس فرم جیفریز کے وفد نے ملاقات کی، جس ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے فرم کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی دعوت دی۔ وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی معاشی بحالی کو ایک اچھی علامت…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ حنا ربانی کھر نے افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی جس میں افغان وزیر معدنیات اورپیٹرولیم شہاب الدین دلاوربھی موجود تھے۔ حنا ربانی نے وفد کے ہمراہ افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کی جس میں پاکستان، افغانستان کے درمیان سامان، مسافروں کی آمدورفت اور تجارتی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پربھی بات کی گئی جبکہ پاکستانی وفد نے ویزوں کے اجرا، تجارت، ٹرانزٹ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت یکم دسمبر کو اپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا رہا ہے۔ بھارتی مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ابتدا میں اس پروگرام میں محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 4 شہر اور 4 بینک اس پائلٹ پروگرام کا حصہ ہوں گےاور بتدریج اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امورپرمشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی تھی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی تین بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملی ہیں۔ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 3 بچیوں اور ان کی والدہ کو قتل کردیا گیا جب کہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے 3 بچیوں اور ایک خاتون کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز…

Read More