Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔ صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں صدرمملکت نے عہدہ سنبھالنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو مبارکباد دی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے قائداعظم کے فرمان کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا قائداعظم کا یہ فرمان تھا کہ عمران خان آئینی اداروں کو آئین شکنی پر مجبور کریں؟ تحفے میں ملی گھڑی بیچ دیں ؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صرف اقتدار کیلئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سمیت تمام بد عنوانیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کم ہوکر 42348 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.65 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 6768 ارب روپے ہے۔

Read More

بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر معدے میں درجنوں سکے دریافت کرکے دنگ رہ گئے۔ یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک شخص پیٹ درد اور الٹیوں کی شکایت کے ساتھ ایک اسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ شخص گزشتہ 2 یا 3 ماہ سے سکے نگل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مریض شیزو فرینیا نامی ذہنی بیماری کا شکار تھا۔ اس بیماری میں مریض کی شخصیت بے ربط ہوجاتی ہے اور وہ عجیب حرکتیں کرنے لگتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کے شکار افراد کو علم…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) ناسا کے آرٹیمس 1 مشن میں شامل اورین اسپیس کرافٹ نے ایک زبردست ‘سیلفی’ کھینچی ہے۔ زمین سے ریکارڈ دوری تک جانے والے پہلے اسپیس کرافٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے اورین نے اس فاصلے سے ایک دنگ کردینے والی تصویر بھی کھینچی۔ ناسا کی جانب سے اورین اسپیس کرافٹ کی تصویر کو شیئر کیا گیا جس میں زمین اور چاند پس منظر میں نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر زمین سے 2 لاکھ 68 ہزار 563 میل کے فاصلے سے کھینچی گئی۔ اتنے فاصلے پر اس سے قبل انسانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا کوئی اسپیس کرافٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اٹلی کے فٹبال کلب یووینٹس کے صدر اینڈریا اگنیلی سمیت پورے بورڈ نے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں کلب بارے میں پولیس انکوائری شروع ہونے کے بعد یووینٹس نے اعلان کیا کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ 2019 اور 2021 کے درمیان کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کے حقوق سے حاصل ہونے والی آمدنی تحقیقات کا موضوع تھی۔ اگنیلی اور سبکدوش ہونے والے نائب صدر سے کچھ تھے جن کی جانچ پڑتال کی جا رہی تھی۔ زیر التواء قانونی اور اکاؤنٹنگ چیلنجوں کی مرکزیت اور مطابقت پر غور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹے۔ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ آنے دیں، اس کے بعد حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ ایک دو روز یا جمعہ تک آ جائے گا، اس سے…

Read More

لوئراورکزئی: (ویب ڈیسک) لوئراورکزئی کے علاقے ڈولی میں کوئلےکی کان بیٹھ گئی جس کے باعث 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکا گیس بھر جانے سے ہوا جس کے بعد کان بیٹھ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 9 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت کوئلےکی کان میں 13 افراد موجود تھے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے۔ وزیراعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے، عوام اورفوج…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 1760 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 314روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 161200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 138203روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی سے ان کی ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔ اس دوران باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے امور، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے متحدہ عرب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ موجود ہے، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاک فوج ہمارے ملک کا فخر ہے، پنجاب اسمبلی کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، 12 کروڑ عوام کے صوبے کا مینڈیٹ ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پر صوبائی حکومت چلا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی بینکنگ نظام کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی بھنور سے نکالنا ہے۔سود کیخلاف اپیلیں واپس لینا میری ترجیحات میں شامل تھیں،شرعی عدالت کے سود کے خاتمے سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی نے کہا حکومت اپنا پیسہ اسلامی بینکوں میں رکھے،حکومت کے پاس تو پیسے ہی نہیں تو بینکوں میں کیسے رکھے گی۔آمدنی سے زیادہ اخراجات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے پر…

Read More